معروف نوجوان ماڈل رومیسہ سعید جو چند روز قبل ایک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئی تھیں، جمعرات کے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مقامی اسپتال میں انتقال کر گئیں۔
مرحومہ کی نمازِ جنازہ فیصل آباد میں ادا کی گئی، جس میں عزیز و اقارب، اہلِ علاقہ، شوبز سے وابستہ افراد اور مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعدازاں انہیں ان کے آبائی گاؤں، ضلع ننکانہ صاحب میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
رومیسہ سعید نوجوان ماڈلز میں ابھرتا ہوا نام تھیں اور سوشل میڈیا پر ان کے کافی مداح موجود تھے۔ ان کی ناگہانی موت پر شوبز حلقوں اور فینز کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مداحوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔














