سعودی عرب کے وزیرِ اطلاعات سلمان الدوسری نے جمعرات کے روز چینی اخبار ’پیپلز ڈیلی‘ کے صدر یو شاولیانگ اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا استقبال کیا۔ یہ ملاقات پیپلز ڈیلی کے ریاض میں نئے علاقائی دفتر کے افتتاح کے موقع پر ہوئی۔
ملاقات میں سعودی عرب اور چین کے درمیان میڈیا تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں ڈیجیٹل میڈیا، خبروں کے تبادلے، پیشہ ورانہ تربیت اور مشترکہ پروڈکشن کے شعبے شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے سعودی تعلیمی اداروں میں چینی زبان کی تدریس کا آغاز
دونوں فریقین نے سعودی وژن 2030 اور چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے درمیان باہمی ہم آہنگی کے پہلوؤں پر بھی گفتگو کی۔
وزیرِ اطلاعات سلمان الدوسری اور صدر یو شاولیانگ نے اس موقع پر کہا کہ ریاض میں پیپلز ڈیلی کے دفتر کا افتتاح دونوں ممالک کے درمیان میڈیا اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہم پیش رفت ہے۔
یہ بھی پڑھیے سعودی وزیر اسلامی امور سے چینی سفیر کی ملاقات، اسلامی اقدار اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال
نیا دفتر سعودی عرب اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں ہونے والی ترقی اور تعاون کی درست اور جامع کوریج فراہم کرے گا۔














