پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر میں مزید 48 گھنٹے کی توسیع

جمعہ 17 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے درمیان سیز فائر میں 48 گھنٹے کی توسیع پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں فریقین نے سیز فائر کی مدت میں مزید 2 روز اضافہ کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیا پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیزفائر دیرپا ثابت ہوگا؟

واضح رہے کہ طالبان کی درخواست پر 15 اکتوبر کی شام 6 بجے سے 48 گھنٹے کی جنگ بندی نافذ کی گئی تھی، جس کی مدت آج شام 6 بجے ختم ہورہی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان نے جمعے کے روز باہمی اتفاق کے بعد 48 گھنٹے کے سیز فائر میں اس وقت تک توسیع کردی ہے جب تک کہ دوحہ میں طے شدہ مذاکرات مکمل نہیں ہو جاتے۔

خبررساں ادارے کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی ذرائع اور افغان طالبان کے ایک نمائندے کے مطابق، پاکستان کا وفد دوحہ پہنچ چکا ہے جبکہ افغان وفد کی قطری دارالحکومت میں ہفتے کو آمد متوقع ہے۔

اس سے قبل دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے بتایا تھا کہ دونوں ممالک سرحدی کشیدگی کے پُرامن حل کے لیے تعمیری مذاکرات میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں:افغانستان کی درخواست پر سیز فائر کا آغاز، پاکستان کو پڑوسی ملک پر اعتبار نہیں، خواجہ آصف

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے متعدد بار افغانستان میں فتنہ الخوارج کی موجودگی پر تشویش ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 11 تا 15 اکتوبر کے دوران سرحد پر طالبان کے اشتعال انگیز حملوں کا سخت نوٹس لیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے، اس کے لیے کسی کو بتانے یا اجازت لینے کی ضرورت نہیں، دفتر خارجہ

شفقت علی خان نے مزید کہا کہ پاکستان نے اپنے دفاع کے حق میں طالبان کے حملوں کا مؤثر جواب دیا، جس کے نتیجے میں طالبان فورسز اور ان کے زیرِ استعمال دہشت گرد ٹھکانوں کو بھاری نقصان پہنچا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جوابی کارروائی صرف دہشت گرد عناصر کے خلاف تھی اور شہری آبادی کو ہر ممکن حد تک محفوظ رکھا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گندم کی امدادی قیمت 3500 روپے، پھر بھی کسان اور پیپلزپارٹی ناخوش، کیوں؟

پیسے بھیجنے کا بڑھتا فراڈ، اسٹیٹ بینک نے شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون رشید کامیاب

موسم سرما کی پہلی بارش، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

ویڈیو

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

کیا نواز شریف نے اپنا کردار محدود کرلیا؟

شہباز حکومت اور جی ایچ کیو میں بہترین کوآرڈینیشن ہے، ون پیج چلتا رہے گا، انوار الحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟

انسانیت کے خلاف جنگ