ایک ہفتے میں ایک کروڑ سے زائد زائرین کی حرمین آمد

ہفتہ 18 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک کروڑ 35 لاکھ سے زائد زائرین کی حرمین شریفین آمد ہوئی ہے۔

حرمین شریفین کے امور کی نگہداشت کے ادارے کے مطابق  1447ھ کے ربیع الثانی ہفتے (18 سے 24)  میں مجموعی طور پر 1 کروڑ 35 لاکھ 35 ہزار 258 افراد نے مسجدالحرام اور مسجد نبوی کا رخ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کی حجاج اور امت مسلمہ کے لیے دعا

رپورٹ کے مطابق مسجدالحرام میں 46 لاکھ 81 ہزار 2 افراد نے نماز ادا کی، جن میں 23 ہزار 994 نے حجرِ اسماعیل (حطیم) کے اندر نماز پڑھی۔ اسی دوران عمرہ زائرین کی تعداد 27 لاکھ 96 ہزار 561 رہی۔

مسجد نبوی میں 51 لاکھ 68 ہزار 764 نمازیوں نے عبادت کی، جن میں سے 3 لاکھ 40 ہزار 958 افراد نے روضۂ شریفہ میں نماز ادا کی۔

یہ بھی پڑھیں: خادم حرمین شریفین کا مدینہ منورہ کی مسجد قبلتین 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی ہدایت

مزید بتایا گیا کہ 5 لاکھ 23 ہزار 979 زائرین نے نبی کریم ﷺ اور آپؐ کے دو جلیل القدر رفقا رضی اللہ عنہما کو سلام پیش کیا۔

اتھارٹی کے مطابق جدید سینسر پر مبنی نظام کے ذریعے دونوں مقدس مساجد کے داخلی راستوں پر زائرین اور معتمرین کی تعداد کی مسلسل نگرانی کی جاتی ہے تاکہ ہجوم کے بہاؤ، انتظامی کارکردگی اور اداروں کے درمیان رابطے کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟