پاک سعودی معاہدہ برادرانہ تعلقات کی تجدید اور خطے میں قیام امن کی ضمانت ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

اتوار 19 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کو باضابطہ شکل دینے کے ساتھ مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہفتے کے روز پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اس وقت بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال اور پرتشدد رجحانات دیکھ رہی ہے، جہاں سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے طاقت کا استعمال بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب کی قیادت میں خطہ امن کی نئی سمت کی جانب گامزن

انہوں نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج اقوامِ متحدہ کے امن مشنوں میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں، اور حالیہ پاکستان-سعودی عرب اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کی برادرانہ تعلقات کی تجدید اور خطے میں امن کے قیام کی ضمانت ہے، پاکستانی عوام اور افواج کے لیے یہ فخر کا لمحہ ہے کہ ہم حرمین شریفین کے دفاع کے لیے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کر رہے ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی جھڑپوں اور فضائی حملوں میں درجنوں ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ تنازع کے حل کے لیے سعودی عرب اور قطر نے ثالثی کی پیشکش کی ہے، جب کہ قطری دارالحکومت دوحہ میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

گزشتہ روز دفتر خارجہ نے بھی سعودی عرب کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی قیادت نے خطے میں استحکام اور کشیدگی میں کمی کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان سعودی عرب معاہدہ کیا کچھ بدل سکتا ہے؟

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب طویل عرصے سے ایک دوسرے کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے محافظ اور قریبی اتحادی ہیں، اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے مؤقف پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 18 ستمبر کو ریاض میں دستخط ہونے والا یہ معاہدہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ کسی ایک ملک پر جارحیت کو دونوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ یہ معاہدہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ سعودی عرب کے دوران طے پایا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ