ڈھاکہ ایئرپورٹ میں ممکنہ تخریب کاری، حکومت نے تحقیقات کا حکم دے دیا

اتوار 19 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈھاکا کے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو ولیج میں ہفتے کی دوپہر لگنے والی خوفناک آگ کے بعد حکومت نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تخریب کاری یا آتش زنی ثابت ہوئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

تخریب کاروں کو بخشا نہیں جائے گا

عبوری حکومت نے عوامی تشویش کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی ادارے تمام واقعات کی جامع تحقیقات کر رہے ہیں۔

چیف ایڈوائزر کے پریس ونگ کے مطابق کسی بھی قسم کی مجرمانہ سرگرمی یا اشتعال انگیزی عوامی زندگی اور سیاسی عمل میں خلل نہیں ڈالنے دی جائے گی۔

اگر اس آتشزدگی کے پیچھے خوف یا انتشار پھیلانے کی سازش ہے تو وہ اسی وقت کامیاب ہوگی جب ہم خوف کے سامنے ہتھیار ڈال دیں۔

تیز ہواؤں اور بند ڈھانچوں نے آگ بجھانے میں رکاوٹ ڈالی

فائر سروس اینڈ سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر جنرل محمد جاہد کمال کے مطابق تیز ہوائیں آگ پھیلنے کی بڑی وجہ تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈھاکہ ایئرپورٹ پر خوفناک آتشزدگی، فلائٹ آپریشن معطل

انہوں نے بتایا کہ آگ دوپہر 2:30 بجے لگی اور تقریباً 7 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد رات 9:18 پر قابو پایا گیا۔

ان کے مطابق کارگو ولیج میں موجود چھوٹے چیمبرز نے آگ بجھانے کی کارروائی کو مزید مشکل بنا دیا، کیونکہ ہر حصے میں الگ سے کارروائی کرنی پڑی۔

آگ بجھانے کے دوران 25 انصار اہلکار زخمی

آگ پر قابو پانے کی کارروائی میں 37 فائر یونٹس کے ساتھ فوج، فضائیہ، بحریہ، بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) اور انصار فورس نے حصہ لیا۔

انصار اور وی ڈی پی کے ترجمان محمد عاشق الزمان کے مطابق 25 اہلکار آگ بجھانے کے دوران جھلس گئے یا دھوئیں سے متاثر ہوئے۔

زخمیوں کو کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) اور کرمیتولا جنرل اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ