ڈراما سیریل سانول یار پیا میں لبنیٰ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ یسرہ عرفان اپنی جاندار اداکاری سے ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔
یسرہ عرفان پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی ایک ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں جنہوں نے معروف فنکاروں درِفشاں سلیم، احمد علی اکبر اور فیروز خان کے ساتھ اس کامیاب سیریل میں اہم کردار نبھایا۔
View this post on Instagram
یسرہ نے اپنے فنی سفر کا آغاز تھیٹر سے کیا اور وہ آج بھی تھیٹر کے میدان میں سرگرم ہیں۔ وہ سرمد کھوسٹ، سیمی راحیل، ثانیہ ممتاز اور سلمان شاہد جیسے نامور فنکاروں کے ساتھ مختلف اسٹیج پرفارمنسز کر چکی ہیں۔
View this post on Instagram
ٹیلی ویژن پر ان کے نمایاں کاموں میں شادی کارڈ، ہمراز، شدت اور سانول یار پیا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ہدایتکار کاشف نثار کے ساتھ دل والی گلی میں جیسے ڈرامے میں بھی کام کرچکی ہیں۔
View this post on Instagram
یسرہ عرفان ایک تعلیم یافتہ اور خوشحال گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان کے والد پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں، اور یسرہ نے انسٹاگرام پر اپنے والد کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں وہ وکیل کا یونیفارم پہنے نظر آتی ہیں۔

اداکارہ نے تاحال شادی نہیں کی اور وہ اپنی اداکاری کے کیریئر پر بھرپور توجہ دے رہی ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر اپنی نجی زندگی کے بارے میں تفصیلات شیئر کرنے سے گریز کرتی ہیں۔














