بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

بدھ 17 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن بنوں کے علاقے جانی خیل میں خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کےد وران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کو سراہا ہے اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے اپنے تعاون کا یقین دلایا ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں کچھ عرصہ قبل دہشت گردی کی کارروائیوں میں تیزی آ گئی تھی جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ تیز کر دیا ہے اور دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp