پہلا پاکستانی جس نے سعودی ٹورزم انڈسٹری میں کمرشل رجسٹریشن حاصل کی

پیر 20 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب میں پاکستانی شہری کاشان سید نے تاریخ رقم کر دی ہے۔ انہوں نے پہلی بار مملکت کی ٹورزم انڈسٹری کے تحت کمرشل رجسٹریشن  حاصل کر کے نہ صرف اپنی ذاتی کامیابی کا جھنڈا گاڑا بلکہ پاکستان کا نام بھی روشن کر دیا۔

کاشان سید گزشتہ 20 سالوں سے سعودی عرب میں آف روڈنگ، ایڈونچر ٹورز اور نئے سیاحتی مقامات کی تلاش کے شوق کو پیشہ ورانہ انداز میں آگے بڑھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب میں روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کی جانب بڑا قدم، جدید لیبارٹری کا افتتاح

وہ مختلف قومیتوں برطانوی، امریکی، پاکستانی، بنگلہ دیشی اور دیگر کو گروپوں کی صورت میں مملکت کے پوشیدہ قدرتی حسن اور صحرائی راستوں کی سیر کرواتے رہے۔

اب انہوں نے اپنے اسی شوق کو باضابطہ شکل دیتے ہوئے سعودی ٹورزم، ڈیر ٹو ڈسکور کے نام سے کمپنی رجسٹرڈ کرائی ہے۔

یہ اقدام سعودی وژن 2030  کے سیاحتی اہداف کے عین مطابق ہے اور پاکستانیوں کے لیے سعودی عرب میں ٹورزم کے شعبے میں نئے امکانات اور مواقع پیدا کرنے کا ذریعہ بن رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی وزیر خارجہ ٹرمپ اور پوپ کے تنازع کے بعد ویٹیکن کا دورہ کریں گے

جنوبی وزیرستان میں لشمینیا کے 255 مریض رپورٹ، بچوں میں بڑھتے کیسز باعث تشویش

نئی دہلی کی رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 9 افراد ہلاک، ایک سالہ بچہ بھی شامل

حفیظ پاشا اور ون کانسٹیٹیوشن ایونیو تنازع: سرکاری زمین، لگژری فلیٹس اور اربوں کے واجبات

جمائما گولڈ سمتھ کی ایک بار پھر ارب پتی بزنس مین سے شادی کی تیاری

ویڈیو

پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو، سرمایہ کاروں کے لیے سنہری موقع

پاکستان کا آئی کیوب قمر مشن، کامیابیاں کیا رہیں اور اگلی لانچ کب؟

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

کالم / تجزیہ

امیر ملکوں میں رودالی کلچرکا احیا

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ