اردو کے کہنہ مشق شاعر سلیم کوثر کے اعزاز میں ’اعتراف کمال سلیم کوثر‘ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت شعرا اور ادیبوں کو فکر معاش سے آزاد کرے تاکہ وہ تخلیقی کام کرسکیں: رحمان فارس
بزم رابطہ کے زیر اہتمام اس تقریب میں معروف شاعر کو 15 سال بعد اپنے درمیان پاکر حاضرین نے کھڑے ہوکر دیر تک تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا۔
زہرا نگاہ، سحر انصاری، پیرزادہ قاسم، صابر ظفر، جاوید صبا و دیگر شعرا بھی تقریب میں موجود تھے۔
ظفر اقبال اور انور مسعود جیسے استاد شعرا نے ویڈیو لنک پر سلیم کوثر کے بارے میں اپنے تاثرات پیش کیے۔
مزید پڑھیے: معروف شاعر و محقق پروفیسر ڈاکٹر نذیر تبسم دوران مشاعرہ انتقال کرگئے
ہندوستان سے منظر بھوپالی اور طاہر فراز نے سلیم کوثر کو خراج تحسین پیش کیا۔ سلیم کوثر کو اعتراف کمال ایوارڈ سے نوازا گیا۔ مشاعرے میں ان کے کلام پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔
مزید پڑھیں: کراچی میں یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریبات، ایکسپو سینٹر میں معرکہ حق مشاعرہ
بعد ازاں ایک شاندار مشاعرہ بپا کیا گیا جس میں سلیم کوثر کے علاوہ زہرا نگاہ، ظفراقبال، انور مسعود، محترم سحر انصاری، پیرزادہ قاسم، صابر ظفر، فراست رضوی، جاوید صبا اور ہندوستان سے شامل ہوئے منظر بھوپالی، طاہر فراز و دیگر نے کلام پیش کیا۔














