نادیہ خان کی عید اسپتال میں، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کر دی

جمعرات 28 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف ٹی وی میزبان نادیہ خان نے عید کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک جذباتی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس بار اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ عید نہیں منا سکیں کیونکہ وہ اپنے علیل والد کے ساتھ اسپتال میں موجود ہیں۔ نادیہ خان نے مداحوں سے اپنے والد کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔

معروف ٹی وی ہوسٹ اور اداکارہ نادیہ خان نے عید کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے اپنی غیر موجودگی کی وجہ مداحوں کو بتا دی۔

نادیہ خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ اس بار مداحوں کو ان کی روایتی عید فیملی تصاویر اس لیے دیکھنے کو نہیں ملیں کیونکہ وہ اپنے اہلِ خانہ کے بجائے اسپتال میں اپنے والد کے ساتھ عید گزار رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے ایئر وائس مارشل اورنگزیب سے رشتے داری کے انکشاف پر نادیہ خان تنقید کی زد میں

اپنی ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا: ’میری عید اسپتال میں اپنے ابو کے ساتھ گزری۔ ان کے قریب رہنا، ان کا ہاتھ تھامنا اور ان سے باتیں کرنا میرے لیے ایک نعمت ہے۔ میرے ابو میری زندگی ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ مجھے ان کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا۔ میں ہمیشہ ابو کی لاڈلی رہوں گی۔‘

ویڈیو میں نادیہ خان نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا، ’آپ لوگ شاید سوچ رہے ہوں گے کہ میں نے عید کے پہلے دن اپنی فیملی کے ساتھ تصاویر کیوں شیئر نہیں کیں۔ میں عید کے لیے تیار تو تھی مگر بہت سادہ انداز میں، لیکن اس بار میں اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ نہیں ہو سکی۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nadia Khan (@outstylewithnadia)

انہوں نے بتایا کہ وہ راولپنڈی میں اپنے والد کے ساتھ موجود ہیں۔ نادیہ خان نے کہا، ’میں اپنے والد کے ساتھ پنڈی میں ہوں، اسپتال میں موجود ہوں، اور میں نے سوچا کہ کیوں نہ آپ سب کی ان سے ملاقات کرواؤں۔‘

ویڈیو میں انہوں نے اپنے والد کو بھی مداحوں سے متعارف کروایا، جہاں اسپتال کے بستر پر موجود ان کے والد نے کہا، ’میری عید تو بن گئی کیونکہ میری بیٹی میرے ساتھ ہے۔‘

اس پر نادیہ خان نے جذباتی انداز میں جواب دیا، ’اللہ کرے آپ جلد صحت یاب ہو جائیں اور گھر واپس آئیں تاکہ ہم سب مل کر خوشیاں منا سکیں۔‘

یہ بھی پڑھیے والدین کے منع کرنے کے باوجود شادی کیوں کی، نادیہ خان نے بتا دیا

انہوں نے مزید کہا کہ اس بار کی عید ان کے والد کے نام ہے اور وہ دونوں ایک ساتھ وقت گزار رہے ہیں، پرانی اور نئی یادوں کو تازہ کر رہے ہیں۔ نادیہ کے مطابق ان کے والد کے پاس سنانے کے لیے بے شمار خوبصورت اور جذباتی کہانیاں موجود ہیں۔

آخر میں نادیہ خان نے اپنے والد کی جانب سے مداحوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا، ’میں سب کو عید مبارک کہنا چاہتی ہوں۔ الحمدللہ میری عید اچھی گزری، دعا ہے کہ آپ سب بھی اپنوں کے ساتھ ایسی خوشیاں بانٹیں۔ ‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp