‘اپنی گاڑیاں واپس لے لو’، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاق کو یہ پیغام کیوں دیا؟

منگل 21 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے دی گئی ناقص بلٹ پروف گاڑیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ خیبر پختونخوا پولیس کی تضحیک ہے، اس لیے انہیں واپس کیا جائے۔۔

نو منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت پہلا باضابطہ اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں گڈ گورننس روڈ میپ، امن و امان اور انسداد بدعنوانی سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انتظامی سیکرٹریز، اور پولیس کے اعلی حکام شریک ہوئے جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پوچھے بغیر کوئی کام نہیں کروں گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

بریفنگ میں بتایا گیا کہ گڈ گورننس روڈ میپ پبلک سروس ڈیلیوری، امن و امان اور معیشت کے 3 بڑے شعبوں پر مرکوز ہے، جو پی ٹی آئی کے وژن اور منشور کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔

وزیر اعلی سہیل آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ 8 فروری 2024 کے انتخابات میں خیبر پختونخوا کے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی، تاہم صوبے کی بیوروکریسی اور پولیس نے دباؤ کے باوجود عوامی مینڈیٹ کا تحفظ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جن سرکاری اہلکاروں نے عوام کے ساتھ کھڑے ہو کر ایمانداری کا مظاہرہ کیا، انہیں ریوارڈ دیا جائے گا جبکہ عوامی مینڈیٹ کے خلاف جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے اور عمران خان پارٹی کے تاحیات چیئرمین ہیں، اس لیے پارٹی ایجنڈے پر عملدرآمد ہر سرکاری ادارے کی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل ہوگا اور کسی بھی اہلکار کو عوامی خدمت میں ناکامی کی صورت میں عہدے پر برقرار نہیں رکھا جائے گا۔

پشاور اور ضم اضلاع کے لیے اہم اعلانات

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ روایتی طرزِ حکومت کے قائل نہیں بلکہ عملی تبدیلی لانے کے خواہاں ہیں تاکہ عوام کو حقیقی تبدیلی کا احساس ہو۔ انہوں نے ضم شدہ اضلاع کے لیے ٹرائبل میڈیکل کالج، ٹرائبل یونیورسٹی آف ماڈرن سائنسز، سیف سٹی پراجیکٹ اور ہر تحصیل میں پلے گراونڈز کے قیام کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیے عوام کا نمائندہ ہوں، عمران خان سے ملنے دیا جائے، سہیل آفریدی کا چیف جسٹس کو خط

انہوں نے شہید ارشد شریف کے نام سے یونیورسٹی آف انویسٹیگیٹیو اینڈ ماڈرن جرنلزم کے قیام اور پشاور شہر کی بحالی کے لیے ’ریوائیول پلان‘ بنانے کا بھی اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ ای پیڈ سسٹم کو ای ٹینڈرنگ سے منسلک کیا جائے، جبکہ امتحانی نظام میں رٹہ کلچر کے خاتمے کے لیے کانسیپچوئل ایگزامینیشن سسٹم متعارف کرایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پوسٹنگ اور ٹرانسفرز میں میرٹ سے انحراف یا سفارش کلچر برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ایم پی او کے تحت گرفتاریوں پر پابندی

سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے میں 3MPO کے تحت کسی بھی سیاسی شخصیت کو گرفتار نہیں کیا جائے گا، آزادی اظہار رائے ہر شہری کا بنیادی آئینی حق ہے، اور سیاسی انتقام پر مبنی ایف آئی آرز ختم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہ بنائے، جیلوں میں قیدیوں پر تشدد ناقابل قبول ہے، اور کے پی پولیس کو پنجاب پولیس جیسا کلچر اختیار نہیں کرنے دیا جائے گا۔

پولیس کے لیے بڑے اعلانات

وزیر اعلیٰ نے پولیس کے لیے جدید اسلحہ اور آلات فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فنڈز میں کسی قسم کی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔ وفاقی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے کو وار آن ٹیرر کے فنڈز سمیت آئینی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے، جس کے باعث امن و امان کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا عہدہ سنبھالتے ہی پہلا نوٹس کس معاملے کا لیا؟

سہیل آفریدی نے وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے دی گئی ناقص بلٹ پروف گاڑیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ کے پی پولیس کی تضحیک ہے، اس لیے انہیں واپس کیا جائے۔

آخر میں وزیر اعلی نے ہدایت دی کہ سابق وزرائے اعلی کو ان کی سکیورٹی بحال کی جائے تاکہ ان کا تحفظ اور عزت یقینی ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیسے بھیجنے کا بڑھتا فراڈ، اسٹیٹ بینک نے شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون رشید کامیاب

موسم سرما کی پہلی بارش، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف 333 رنز بناکر آؤٹ

ویڈیو

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

کیا نواز شریف نے اپنا کردار محدود کرلیا؟

شہباز حکومت اور جی ایچ کیو میں بہترین کوآرڈینیشن ہے، ون پیج چلتا رہے گا، انوار الحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟

انسانیت کے خلاف جنگ