عوام کا نمائندہ ہوں، عمران خان سے ملنے دیا جائے، سہیل آفریدی کا چیف جسٹس کو خط

جمعہ 17 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے چیف جسٹس پاکستان کے نام ایک باضابطہ خط لکھا ہے جس میں اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی و پیٹرن ان چیف عمران احمد خان نیازی سے ملاقات کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

وزیرِاعلیٰ نے وفاقی و صوبائی حکام سے بھی رجوع کیا

خط کے مطابق وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور پنجاب کے سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو 15 اکتوبر 2025 کو ایک خط کے ذریعے ملاقات کے انتظامات کی درخواست کی تھی، جو متعلقہ حکام کو موصول بھی ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’قائداعظم محمد علی جناح بانی پی ٹی آئی ہیں‘، سہیل آفریدی کی زبان پھسل گئی

تاہم متعدد یاد دہانیوں اور رابطوں کے باوجود ملاقات تاحال ممکن نہیں ہو سکی۔

’میں ساڑھے 4 کروڑ عوام کا نمائندہ ہوں‘

سہیل آفریدی نے اپنے خط میں کہا کہ وہ خیبرپختونخوا کے عوام کے منتخب وزیرِاعلیٰ ہیں، جو پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے۔

انہوں نے لکھاکہ  میں صوبے کے ساڑھے 4 کروڑ عوام کا نمائندہ ہوں اور میرا آئینی و اخلاقی فریضہ ہے کہ اپنی جماعت کے بانی اور پیٹرن ان چیف سے صوبے کے انتظامی اور سیاسی امور پر رہنمائی حاصل کروں۔

’عمران خان سے ملاقات صوبائی گورننس کے لیے ضروری ہے‘

وزیرِاعلیٰ نے مؤقف اختیار کیا کہ صوبے کے اہم معاملات، کابینہ کی تشکیل اور گورننس سے متعلق فیصلوں کے لیے عمران خان سے براہِ راست مشاورت ناگزیر ہے۔

انہوں نے چیف جسٹس پاکستان سے درخواست کی کہ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ، وفاقی وزارتِ داخلہ اور پنجاب کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ملاقات کے فوری انتظامات کی ہدایت جاری کی جائے۔

خیال رہے کہ سہیل آفریدی نے سابق وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد وزارتِ اعلیٰ کا منصب سنبھالا ہے۔ عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید ہیں، جہاں ان سے ملاقات کے لیے مختلف سیاسی و قانونی حلقوں کی درخواستیں زیرِالتوا ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دو ثقافتوں کے میلے کا تیسرا ایڈیشن ریاض میں شیڈول، چین مہمان خصوصی ہوگا

صدر مملکت اور وزیراعظم کا دہشتگردوں و سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

افغانی پاکستان کے غدار، فوری نکالا جائے، اسلام آباد حملے کے زخمیوں کا ردعمل

نیب اور این سی اے کا منی لانڈرنگ اور کرپشن کے خاتمے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق

ترکیہ کا فوجی کارگو طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ

ویڈیو

اسلام آباد میں خود کش دھماکا، وانا کیڈٹ کالج پر بھی وار، آخر یہ ہو کیا رہا ہے؟

چاندی کی بڑھتی قیمت، کیا چاندی سونے کی جگہ لے رہی ہے؟

پنجاب اسمبلی کے باہر پنجاب بھر سے آئے نابینا شہریوں کا دھرنا

کالم / تجزیہ

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ

کتابوں کا سحر اور نثار عزیز بٹ

ہمارے انورؔ مسعود