بھارت میں دیوالی کی آتش بازی کے باعث لاہور اور قصور میں شدید اسموگ، پنجاب حکومت متحرک

منگل 21 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں دیوالی کی آتش بازی اور پرالی جلانے کے باعث لاہور اور قصور میں اسموگ کی شدت بڑھ گئی ہے۔ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق بھارت کے 5 شہروں سے پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آلودہ ہوائیں لاہور کے فضائی معیار کو متاثر کر رہی ہیں۔ امرتسر، فیروزپور، پٹیالہ، گرداسپور، سنگرور، بھٹنڈہ، موگہ، برنالہ، مانسہ اور فریدکوٹ سے آنے والی ہوائیں پاکستانی شہروں میں آلودگی لا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: اینٹی اسموگ آپریشن کے باوجود لاہور آلودہ ترین شہر، ’یہ پنجاب حکومت کر کیا رہی ہے؟‘

پنجاب پولیوشن کنٹرول بورڈ کے مطابق بھارتی پنجاب میں ستمبر اور اکتوبر کے دوران تقریباً 30 لاکھ ہیکٹر رقبے پر چاول کی کٹائی ہوتی ہے، جبکہ 663 دیہات پرالی جلانے کے عمل میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔ لاہور میں مشرق سے مغرب کی سمت تقریباً 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں زہریلے ذرات فضا میں پھیلا رہی ہیں، جو خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کے لیے خطرناک ثابت ہو رہی ہیں۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے اسموگ کے خلاف وسیع پیمانے پر اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ لاہور میں مختلف مقامات پر پانی کا مسلسل چھڑکاؤ جاری ہے، جبکہ زیادہ آلودگی والے علاقوں میں اینٹی اسموگ گنز کام کر رہی ہیں۔ لاہور کے داخلی راستوں پر چیکنگ اور نگرانی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب: اسموگ کے خاتمے کے لیے سول ڈیفنس رضاکاروں کی بڑی تعداد میں رجسٹریشن

واسا، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، ایل ڈی اے اور پی ایچ اے کی ٹیمیں متحرک ہیں۔ تعمیراتی سائٹس پر بھی پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے تاکہ دھول فضا میں شامل نہ ہو۔ ای پی اے فورس بھٹوں اور صنعتوں کی مانیٹرنگ کے ساتھ اینٹی اسموگ آپریشن میں شریک ہے۔

24 گھنٹے سیکٹورل مانیٹرنگ جاری ہے جبکہ ایئر کوالٹی انڈیکس فورکاسٹ سے شہریوں کو مسلسل آگاہ رکھا جا رہا ہے۔ سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق اسموگ سے بچاؤ کے لیے حکومت کی تمام سیکٹورل مشینری پوری طرح متحرک ہے، پنجاب میں ٹریفک پولیس اور ستھرا پنجاب کے لیے ماسک پہننا بھی لازمی قرار دے دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مجھے تم پسند نہیں ہو، شاید کبھی نہیں ہو گے! ٹرمپ کا آسٹریلوی سفیر کو دو ٹوک جواب

کیا تحریک لبیک کا احتجاج اسلامی تعلیمات کے مطابق ہوتا ہے؟

مودی کے دور میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں خوفناک اضافہ، مذہبی ہم آہنگی خطرے میں

 کرِسٹیانو رونالڈو کا بیٹا بھی پرتگال کی ٹیم میں شامل

لداخ میں بھارتی جبر میں اضافہ، اپنے حق کے لیے احتجاج کو روکنے کے لیے اقدامات میں مزید سختی

ویڈیو

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

کیا نواز شریف نے اپنا کردار محدود کرلیا؟

شہباز حکومت اور جی ایچ کیو میں بہترین کوآرڈینیشن ہے، ون پیج چلتا رہے گا، انوار الحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟

انسانیت کے خلاف جنگ