اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ انہیں گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیے شراب و اسلحہ کیس: علی امین گنڈاپور اور جج کے درمیان دلچسپ مکالمہ
یہ احکامات جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے جاری کیے، جنہوں نے کیس کی مزید سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
عدالت میں عدم پیشی پر کارروائی
رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈاپور آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کے بعد عدالت نے یہ فیصلہ سنایا۔
یہ بھی پڑھیے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو 23 اکتوبر تک گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم
ان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ بھارہ کہو میں شراب اور اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ درج ہے۔
کیس کا پس منظر
یہ مقدمہ اس وقت درج کیا گیا تھا جب پولیس نے مبینہ طور پر علی امین گنڈاپور کی گاڑی سے اسلحہ اور شراب کی بوتلیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
سابق وزیراعلیٰ ان الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں اور اسے سیاسی انتقام قرار دیتے آئے ہیں۔