پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے شائقین کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے 10 سال مکمل، پی سی بی کا دستاویزی فلم بنانے کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لیگ میں توسیع کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور سنہ 2026 کے سیزن سے پی ایس ایل میں 6 کے بجائے آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی ٹیموں کے لیے جن شہروں پر غور کیا جا رہا ہے ان میں حیدرآباد، میرپور خاص، سیالکوٹ اور فیصل آباد شامل ہیں تاہم حتمی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔
فیصلہ بولی (بِڈنگ) کے عمل اور فرنچائز خریدنے والے فریقین کی دلچسپی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
مزید پڑھیے: پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا، کپتان کون؟
موجودہ فرنچائز معاہدے 2025 کے سیزن کے اختتام پر ختم ہو رہے ہیں جس کے بعد سال 2026 سے لیگ میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت ممکن ہو سکے گی۔
پی ایس ایل میں ٹیموں کی تعداد بڑھانے کا مقصد نہ صرف لیگ کو مزید مقبول بنانا ہے بلکہ ملک کے دیگر بڑے شہروں کو بھی کرکٹ کے اس میگا ایونٹ کا حصہ بنانا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10 کا کامیابی سے انعقاد پرامن پاکستان کی جیت ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
اب دیکھنا یہ ہے کہ بولی کے اس مقابلے میں کون سے شہر بازی لے جاتے ہیں اور پی ایس ایل کے اگلے سیزن میں میدان کس نام سے سجایا جائے گا۔