ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کی سمت تاریخی پیش رفت، وزیراعظم کا انسپائر انیشی ایٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب

منگل 21 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیمی کنڈکٹرز اور مصنوعی ذہانت پر عبور حاصل کرنے والی قومیں ہی مستقبل کی قیادت کریں گی، اس لیے پاکستان کے لیے ضروری ہے کہ وہ ان جدید شعبوں میں اپنی نوجوان نسل کو تربیت دے۔

وہ منگل کو اسلام آباد میں نیشنل سیمی کنڈکٹر پروگرام کے تحت ’انسپائر انیشی ایٹو‘ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں اس وقت سیمی کنڈکٹرز کے حوالے سے ’بیانیے کی جنگ‘ جاری ہے اور جو ممالک اس ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کر لیں گے، وہی آنے والے وقت میں عالمی معیشت پر اثر انداز ہوں گے۔

وزیر اعظم کے مطابق، سیمی کنڈکٹر پروگرام پاکستان کے مستقبل اور نوجوان نسل میں سرمایہ کاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے اس منصوبے کے لیے 4.5 ارب روپے مختص کیے ہیں، جو ایک ابتدائی قدم ہے، اور مزید وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیجیٹل بینکاری سے معیشت مضبوط ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق ڈیجیٹل بینک کے افتتاح پر خطاب

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل پاکستان وژن کے تحت متعدد اصلاحات کر رہی ہے جن میں ایف بی آر کی مکمل ڈیجیٹائزیشن، کیش لیس معیشت اور ڈیجیٹل والٹس جیسے اقدامات شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ رمضان میں حکومت نے ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے 20 ارب روپے مستحقین کو براہِ راست منتقل کیے، جو شفاف امدادی نظام کی سمت ایک بڑی پیش رفت تھی۔

وزیراعظم نے نوجوانوں کو ملک کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت آئی ٹی، اے آئی اور سیمی کنڈکٹرز کے شعبوں میں ان کی تربیت کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے۔

اس موقع پر وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ نیشنل سیمی کنڈکٹر پروگرام پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف نے طبی آلات کی لائسننگ اور رجسٹریشن کے ڈیجیٹل نظام کا افتتاح کردیا

ان کے مطابق، منصوبے کے تحت 7200 نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی، 9 یونیورسٹی کلسٹرز اور 6 جدید انٹیگریٹڈ سرکٹ لیبارٹریز قائم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت اور افواجِ پاکستان کے تعاون سے ملک ایک نئے ڈیجیٹل دور میں داخل ہو رہا ہے، جس کی بنیاد خود انحصاری اور معاشی خودمختاری پر ہے۔

ٹیکنالوجی ماہر ڈاکٹر نوید شیروانی نے کہا کہ سیمی کنڈکٹرز مستقبل میں ڈیٹا سکیورٹی اور صنعتی ترقی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں ڈیجیٹل یوتھ ہب پورٹل کا افتتاح کردیا

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب اس شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کر چکے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر وزیراعظم نے نیشنل سیمی کنڈکٹر پروگرام کا باضابطہ افتتاح کیا۔

وزارتِ آئی ٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے تحت یہ منصوبہ پاکستان کو عالمی 600 ارب ڈالر مالیت کی سیمی کنڈکٹر انڈسٹری میں شامل کرے گا، جس کا حجم 2030 تک ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں