صنم جنگ شوبز انڈسٹری کیوں چھوڑنا چاہتی تھیں؟

اتوار 29 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ و میزبان صنم جنگ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ایک وقت ایسا آیا جب انہوں نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے صنم جنگ کا کہنا ہے کہ باڈی شیمنگ ایک حقیقی مسئلہ ہے، بیٹی کی پیدائش کے وقت جب مارننگ شو ہوسٹ کرتی تھی تب کپڑے تلاش کرنا بہت مشکل ہوگیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیزائنر صرف ایک مخصوص سائز کے کپڑے ہی ڈیزائن کرنا چاہتے ہیں اور جب کوئی اس سائز میں فٹ نہیں آتا تو وہ آپ کے لئے کپڑے نہیں بنانا چاہتے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ ان کے کپڑے صرف ایک مخصوص سائز کی ماڈلز پر ہی اچھے لگ سکتے ہیں جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد جب سوشل میڈیا پر کمنٹس پڑھتی تو بہت دکھ ہوتا تھا، کئی بار لوگ بالواسطہ آپ کو احساس دلاتے ہیں کہ آپ کا وزن بڑھ گیا ہے پھر جب سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ٹرول کیا جاتا تو سوچتی تھی کہ اب مجھے اسکرین پر مزید کام نہیں کرنا۔

اس مشکل وقت میں میرے گھر والوں خاص طور سے شوہر قاسم نے بہت ساتھ دیا اور احساس دلایا کہ میں اب بھی خوبصورت ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر: ن لیگی امیدوار نے فیصل راٹھور کی کامیابی چیلنج کردی، دوبارہ گنتی کی درخواست سماعت کے لیے منظور

یورپ میں شدید خشک سالی، توانائی کا نیا بحران پیدا، رومانیہ کا آخری فعال جوہری ری ایکٹر بھی بند ہونے کے قریب

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ ٹیم پر کرفیو نہیں ہوگا، جو روٹ نے کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کردیا

خیبرپختونخوا میں 15 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ڈاکٹر کی فیس سے بچنے کے لیے مریضوں کے انوکھے بہانے، ایک خاتون ڈاکٹر کی بپتا

ویڈیو

سہیل آفریدی فارغ، اکبر ایس بابر کی تابڑ توڑ واپسی، عمران خان کا نیا پلان کیا ہے؟

جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، راجا بازار میں سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں کی بہار

پاکستان کے نوجوان ’کاکروچ‘ نہیں، قوم کا مستقبل اور اقبال کے شاہین ہیں، رانا مشہود احمد خان

کالم / تجزیہ

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہئیں

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے