پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل میں رکاوٹ آئین کی خلاف ورزی ہے، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا

بدھ 22 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبے میں آٹے اور گندم کی آزادانہ ترسیل کے لیے حکومتِ پنجاب کو خط لکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹے اور گندم کی ترسیل روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے اور سیاسی اختلافات کی آڑ میں پنجاب حکومت خیبر پختونخوا کے عوام کے بنیادی حقوق سلب کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کا نمائندہ ہوں، عمران خان سے ملنے دیا جائے، سہیل آفریدی کا چیف جسٹس کو خط

بدھ کے روز وزیرِ اعلیٰ سیکریٹریٹ میں محکمہ خوراک کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے محکمہ کو ہدایت دی کہ ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور عوام کو سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وزیرِ اعلیٰ نے صوبے بھر میں تمام گوداموں کی فوری رجسٹریشن کے احکامات بھی جاری کیے۔

اجلاس میں صوبے میں گندم اور چینی کے ذخائر اور نرخوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں گندم اور آٹے کی سالانہ کھپت تقریباً 53 لاکھ میٹرک ٹن ہے، جس میں سے 15 لاکھ میٹرک ٹن مقامی پیداوار ہے، جبکہ بقیہ ضرورت پنجاب اور دیگر صوبوں سے پوری کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو کابینہ کی تشکیل کیسے ہوگی؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا

اس وقت صوبے کے گوداموں میں 2 لاکھ 73 ہزار میٹرک ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل میں رکاوٹ ہے۔

چینی کے حوالے سے بتایا گیا کہ صوبے کی سالانہ ضرورت 10 لاکھ ٹن ہے، جس میں سے 30 فیصد گھریلو اور 70 فیصد کمرشل مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اس وقت صوبے میں 4 لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن چینی کا ذخیرہ موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کرلیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ