پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آئندہ ضمنی انتخابات میں متعدد نشستوں کے لیے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں این اے-18 ہری پور سے بابر نواز خان، این اے-185 ڈی جی خان سے محمود قادر لغاری، پی پی-73 سرگودھا سے میاں سلطان علی رانجھا، پی پی-269 مظفر گڑھ سے اقبال خان پتافی، پی پی-115 سے محمد طاہر پرویز، اور پی پی-116 سے رانا احمد شہریار کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کیا نواز شریف نے اپنا کردار محدود کرلیا؟
یہ فیصلہ پارٹی کی مرکزی قیادت کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے، اور ان امیدواروں کو جلد ٹکٹ آفیشلی جاری کیے جائیں گے۔
اس اقدام کا مقصد ضمنی انتخابات میں مضبوط امیدواروں کے ذریعے میدان میں قدم رکھنا ہے اور ملکی سیاسی منظرنامے میں مسلم لیگ (ن) کی حکمت عملی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

پارٹی نے تمام امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے حلقوں میں عوامی رابطے مضبوط کریں، زمینی سطح پر پارٹی منشور اور حکومتی کارکردگی کو اجاگر کریں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور ضمنی انتخابات میں اپنی نمائندگی کو مزید مضبوط بنائیں گے۔














