کیلیفورنیا میں بھارتی نژاد غیر قانونی تارکِ وطن ڈرائیور گرفتار، خوفناک حادثے میں 3 ہلاک

جمعرات 23 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں غیرقانونی طور پر مقیم ایک بھارتی نژاد شخص کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے اور ’گاڑی کے ذریعے قتلِ خطا‘ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شخص کا ٹرک متعدد گاڑیوں سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں کم از کم 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں ٹرک حادثہ عوامی ’بھٹہ پارٹی‘ کا سبب بن گیا

ملزم کی شناخت 21 سالہ جشن پریت سنگھ کے طور پر ہوئی ہے، جو شمالی کیلیفورنیا کے شہر یوبا سٹی میں رہائش پذیر تھے۔

قانون نافذ کرنے والے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ جشن پریت سنگھ 2022 میں غیر قانونی طور پر امریکا پہنچے تھے۔

حادثے کی ڈیش کیم ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیمی ٹرک ایک ایس یو وی کے عقبی حصے سے ٹکراتا ہے اور پھر آگے موجود کئی گاڑیوں سے جا ٹکراتا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس ہولناک حادثے میں مجموعی طور پر 8 گاڑیاں تباہ ہوئیں۔

مزید پڑھیں:امریکا: 2 دن بعد ایک اور فضائی حادثہ، متعدد ہلاکتیں

کیلیفورنیا ہائی وے پیٹرول نے بتایا کہ ٹرک کی تکنیکی جانچ کی جائے گی تاکہ کسی مشینی خرابی کو خارج از امکان قرار دیا جا سکے۔

تاہم ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ کسی نے بھی ٹرک ڈرائیور کے سامنے گاڑی نہیں کاٹی۔

سنگھ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی عملے نے تصدیق کی کہ وہ منشیات کے زیرِ اثر تھا، حادثے میں 4 دیگر افراد زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں: امریکا میں غیر ملکی ٹرک ڈرائیورز کے ویزے فوری طور پر معطل، سبب کیا نکلا؟

حادثے کے بعد امریکی وزیرِ ٹرانسپورٹیشن سین ڈفی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرلکھا کہ یہ واقعہ بالکل اسی وجہ کی مثال ہے کہ ہم نے کیلیفورنیا کو 4 کروڑ ڈالر کی وفاقی امداد سے محروم رکھا ہے۔

’۔۔۔کیونکہ ریاست ہمارے حفاظتی قواعد پر عمل کرنے میں ناکام رہی ہے، ہم اپنی سڑکوں کو خطرناک نہیں بننے دے سکتے۔‘

یہ بیان وفاقی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ اور ریاستِ کیلیفورنیا کے درمیان جاری تنازع کو نمایاں کرتا ہے، جو سڑکوں کی حفاظت کے تقاضوں پر عمل درآمد کے حوالے سے اختلافات کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈیلٹا ایئر لائن حادثہ: کمپنی پر صنفی کوٹے کو فوقیت دینے کا الزام

وفاقی ادارے نے کیلیفورنیا پر ڈرائیوروں کے تحفظ کے وفاقی معیار پر پورا نہ اترنے کا الزام عائد کرتے ہوئے 40 ملین ڈالر کی فنڈنگ روک رکھی ہے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ٹریفک حادثات میں اموات بڑھ رہی ہیں اور کمرشل گاڑیوں کے لیے حفاظتی قوانین کے کمزور نفاذ پر تشویش ظاہر کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ