پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث مندی کا سلسلہ جاری رہا۔
سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کے باعث کے ایس ای-100 انڈیکس تقریباً 2 ہزار پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ کر مندی سے دوچار، کیا معیشت خطرے میں ہے؟
کاروباری سیشن کے دوران مارکیٹ میں مسلسل فروخت کا رجحان دیکھا گیا اور انڈیکس ایک موقع پر 164,395.38 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک جا پہنچا۔
Market Close Update: Negative Today! 👇
🇵🇰 KSE 100 ended negative by -1,962.9 points (-1.18%) and closed at 164,590.4 with trade volume of 485 million shares and value at Rs. 31.26 billion. Today's index low was 164,395 and high was 166,720. pic.twitter.com/ubRiDdKwkx— Investify Pakistan (@investifypk) October 23, 2025
دن کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1,962.86 پوائنٹس یعنی 1.18 فیصد کمی کے بعد 164,590.41 پوائنٹس پر بند ہوا۔
ماہرین کے مطابق، مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ بنیادی طور پر آئندہ رول اوور ویک سے قبل منافع سمیٹنے کے رجحان اور بینک الحبیب و بینک الفلاح کے مایوس کن مالی نتائج کے باعث دیکھنے میں آیا۔
مزید پڑھیں:اسٹاک ایکسچینج میں شدید اتار چڑھاؤ، انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی
رپورٹ کے مطابق بینک الحبیب، حبیب میٹروپولیٹن بینک، لکی سیمنٹ، حبکو اور اینگرو نے مجموعی طور پر انڈیکس سے 1,019 پوائنٹس کم کیے۔
گزشتہ روز یعنی بدھ کو بھی مارکیٹ مندی کا شکار رہی تھی جب کے ایس ای 100 انڈیکس 793.56 پوائنٹس یعنی 0.47 فیصد کمی کے ساتھ 166,553.28 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مجموعی طور پر جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں لین دین کا حجم 1.50 ارب شیئرز رہا جو گزشتہ روز کے 1.56 ارب شیئرز سے کم تھا۔
شیئرز کی کل مالیت 49.52 ارب روپے رہی جو گزشتہ سیشن کے 55.06 ارب روپے سے کم ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟
ورلڈکال ٹیلی کام 162.19 ملین شیئرز کے ساتھ سب سے زیادہ کاروبار والا اسٹاک رہا، اس کے بعد کے الیکٹرک لمیٹڈ 138.24 ملین اور ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 90.64 ملین شیئرز کے ساتھ نمایاں رہے۔
474 کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت ہوئی جن میں سے 147 کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ، 291 میں کمی اور 36 کے نرخ مستحکم رہے۔

بین الاقوامی سطح پر جمعرات کو ایشیائی مارکیٹس میں بھی منفی رجحان دیکھا گیا۔
امریکی اسٹاک مارکیٹس میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کے کمزور نتائج اور امریکا کی جانب سے روس و چین پر نئی پابندیوں نے سرمایہ کاروں میں بے یقینی پیدا کر دی۔
مزید پڑھیں:اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کی کمی
ایم ایس سی آئی کے مطابق ایشیا پیسیفک کے شیئرز میں 0.3 فیصد کمی دیکھی گئی، جب کہ جاپان کا نکی 225 انڈیکس 1.5 فیصد گر گیا۔
ہانگ کانگ میں چینی اسٹاکس 0.4 فیصد نیچے آئے، جب کہ رپورٹس کے مطابق امریکا چین کے خلاف سافٹ ویئر ایکسپورٹس پر نئی پابندیاں لگانے پر غور کر رہا ہے۔














