اسٹاک ایکسچینج میں شدید اتار چڑھاؤ، انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی

جمعہ 17 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا، جب کاروباری سرگرمیوں کے آخری اوقات میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 163,360.53 پوائنٹس پر بند ہوا، جو کہ 638.50  پوائنٹس یعنی 0.66 فیصد کی کمی ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں منافع کے حصول کا رجحان، ابتدائی تیزی زائل

مارکیٹ میں مختلف اہم شعبوں میں فروخت دیکھی گئی، جن میں آٹو موبائل، سیمنٹ، کمرشل بینکنگ، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، او ایم سیز، پاور جنریشن اور ریفائنری شامل ہیں۔

انڈیکس پر اثر انداز ہونے والے بڑے اسٹاکس جیسے اے آر ایل، حبکو، میری، پی او ایل، پی ایس او، ایس ایس جی سی، ایس این جی پی ایل، ایم سی بی، میزان بینک اور یو بی ایل سرخ نشان میں بند ہوئے۔

گزشتہ روز جمعرات کو بھی پی ایس ایکس نے منفی رجحان کے ساتھ کاروبار کا اختتام کیا تھا، جب بڑے شعبوں میں بھاری منافع کے باوجود ریکارڈ ٹریڈنگ والیوم دیکھنے میں آیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 1,241.66 پوائنٹس یعنی 0.75 فیصد کمی کے ساتھ 164,444.72  پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر بھی مالیاتی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال غالب رہی، ایشیائی اسٹاک مارکیٹس نے وال اسٹریٹ کے منفی رجحان کی پیروی کی، جبکہ بانڈز کی قدر میں اضافہ اور سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ کر مندی سے دوچار، کیا معیشت خطرے میں ہے؟

ادھر عالمی سطح پر چین اور امریکا کے درمیان تجارتی کشیدگی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید متاثر کیا ہے، چین نے جمعرات کو امریکا پر الزام لگایا کہ وہ نایاب معدنیات پر اس کی عائد کردہ پابندیوں کے حوالے سے ’غیر ضروری خوف‘ پھیلا رہا ہے اور وائٹ ہاؤس کی جانب سے پابندیاں واپس لینے کے مطالبے کو مسترد کر دیا۔

ایم ایس سی آئی ایشیا پیسیفک انڈیکس، جاپان کے علاوہ، 0.9 فیصد گر گیا، جس کے نتیجے میں پورے ہفتے کا رجحان منفی رہا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟

جاپانی نکی انڈیکس بھی ایک  فیصد کم ہوا جبکہ تائیوان اسٹاک مارکیٹ میں بھی 0.9  فیصد کمی دیکھی گئی، حالانکہ چپ ساز کمپنی ٹی ایس ایم سی نے ریکارڈ منافع اور مصنوعی ذہانت میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مثبت اندازہ ظاہر کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لیونل میسی کے باڈی گارڈ کی شدید فٹنس روٹین نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

بھارتی ثقافت اپنائیں تو مسلمان اور عیسائی بھی ہندو ہیں، آر ایس ایس چیف کا بیان

ایران امریکا سے معاہدہ کرنے کے لیے ’بے تاب‘ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

کرکٹ کے بعد گائیکی کا جادو، یونس خان کی گانا گاتے ویڈیو وائرل

روبلاکس نے صارف بچوں پر اہم پابندی عائد کردی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ