’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی 2‘ میں بل گیٹس کی اینٹری، مہمان اداکار یا باقاعدہ کردار؟

جمعرات 23 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کے معروف ارب پتی اور سماجی خدمت گزار بل گیٹس نے بھارتی ٹی وی ڈرامے ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی 2‘ میں اینٹری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: کونسے اہم کردار اب ’ساس بھی کبھی بہو تھی‘ ڈرامے میں نظر نہیں آئیں گے؟

اس ہفتے جاری ہونے والے نئے پرومو میں بل گیٹس ویڈیو کال کے ذریعے ڈرامے کی مین کیریکٹر تلسی ویرانی (اصل نام سمرتی ایرانی ) سے بات کرتے دکھائی دیے۔

ویڈیو کا آغاز بل گیٹس کے خوشگوار انداز میں ہیلو کرتے ہیں جس پر تلسی اپنی مخصوص نرمی اور مسکراہٹ کے ساتھ جواب دیتی ہیں۔

تلسی نے کہتی ہیں کہ بہت اچھا لگا یہ جان کر کہ آپ سیدھے امریکا سے میرے خاندان سے جڑ رہے ہیں، ہم سب بے صبری سے آپ کا انتظار کر رہے ہیں‘۔

بل گیٹس مسکراتے ہوئے سادہ سا جواب دیتے ہیں ’تھینک یو، تلسی جی۔

اس طرح ونڈوز بنانے والی شخصیت اب بھارت کے معروف ترین ڈراموں میں سے ایک کا حصہ بن چکا گئی۔

ڈرامے کے پرومو کیپشن سے ظاہر ہوتا ہے کہ بل گیٹس ڈرامے کے محض ایک مہمان اداکار نہیں بلکہ ایک شراکت دار بھی  ہیں جس کا مقصد صحت، ہمدردی اور مثبت تبدیلی کو اجاگر کرنا ہے۔

مزید پڑھی: سمرتی ایرانی کی ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ میں واپسی، ڈرامہ کب نشر ہو گا؟

کیپشن میں لکھا ہے کہ اس بار کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی کی کہانی کے بیچ ایک نیا رشتہ جڑ رہا ہے جو صحت، ہمدردی اور تبدیلی کا ہے۔ اس میں مزید کہا گیا کہ ’اس کہانی میں دنیا کے سب سے بڑے چینج میکر بل گیٹس شامل ہیں اس سوچ کے ساتھ کہ ’ہر ماں اور ہر بچہ محفوظ اور صحت مند رہے‘۔

یعنی یہ اشتراک گیٹس فاؤنڈیشن کے طویل المدتی منصوبوں خصوصاً جنوبی ایشیا میں ماں اور بچے کی صحت کے فروغ سے ہم آہنگ ہے۔

یہ واضح نہیں کہ بل گیٹس صرف ایک پروموشنل جھلک میں نظر آئیں گے یا ڈرامے میں ان کا کردار آگے بھی بڑھے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں بھی مقبول بھارتی کامیڈی شو ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے تاریک پہلو

لیکن ایک بات طے ہے کہ ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ نے وہ کر دکھایا جو کوئی ٹیک کانفرنس نہیں کر سکی یعنی بل گیٹس سے ہندی میں بات کروانا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سید عاصم منیر سے بہتر کون ہو سکتا ہے؟ فیلڈ مارشل کی نئی تقرری پر مریم نواز کا تبصرہ

نئی دہلی بم دھماکا خود کش تھا، بھارتی حکام کا بمبار کے ساتھی کی گرفتاری کا دعویٰ

ایران میں تاریخی خشک سالی، بارش کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ کا آغاز

پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کرلیا

پی ٹی آئی کا دور حکومت ملکی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دور تھا ، احسن اقبال

ویڈیو

انتخابات میں شکست: لالو پرساد یادو کی بیٹی نے سیاست اور خاندان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

غلام علی: بلتستان کی مٹتی دھنوں کا آخری محافظ

2025 ویڈنگ سیزن: 70 کی دہائی کا ونٹیج گلیمر دوبارہ زندہ ہوگیا

کالم / تجزیہ

سارے بچے من کے اچھے

کامنی کوشل، اس دل میں لاہور کی یادوں کا باغ تھا

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں