پاکستان کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے درمیان گزشتہ رات دیر گئے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی مقابلہ حسن: مریم محمد یو اے ای کی نمائندگی کرنے کے لیے پرعزم
وزارتِ خارجہ کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اور کثیرالجہتی امور کے ساتھ ساتھ حالیہ علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ، اقتصادی و تجارتی روابط کے استحکام، اور عالمی سطح پر مشترکہ اہداف کے حصول پر زور دیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا تاکہ علاقائی استحکام اور ترقی کے اہداف کو آگے بڑھایا جا سکے۔














