سابق سی آئی اے افسر جون کیریاکو نے انکشاف کیا ہے کہ القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن تورا بورا کی پہاڑیوں سے عورت کا روپ دھار کر پاکستان فرار ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:اسامہ بن لادن کا چیف سیکیورٹی آفیسر گجرات سے گرفتار
جون کیریاکو، جو پاکستان میں سی آئی اے کے انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کے سربراہ رہ چکے ہیں، نے بھارتی خبر ایجنسی اے این آئی سے گفتگو میں بتایا کہ بن لادن کے فرار میں امریکی فوج میں شامل ایک مترجم نے مدد کی جو دراصل القاعدہ کا ایجنٹ تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس مترجم نے امریکی کمانڈر کو دھوکا دیا اور کہا کہ بن لادن خواتین و بچوں کے انخلا کے بعد ہتھیار ڈال دے گا، مگر اسی دوران وہ بھیس بدل کر رات کی تاریکی میں پاکستان فرار ہوگیا۔













