اسامہ بن لادن کا چیف سیکیورٹی آفیسر گجرات سے گرفتار

جمعہ 19 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حساس اداروں اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ ٹیم نے گجرات میں کارروائی کرکے القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے چیف سیکیورٹی آفیسر کو کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق حساس اداروں اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی ڈاکٹر امین الحق کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا شہید

دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ کی تنظیم نو میں اہم کردار رہا ہے، دہشتگرد کا تعلق افغانستان سے ہے، جس کا نام اقوام متحدہ کی عالمی دہشتگردوں کی لسٹ میں شامل ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق امین الحق کی گرفتاری کا مقدمہ درج کے کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کو 2 مئی 2011 کو امریکی کمانڈوز نے ایبٹ آباد میں آپریشن کر کے ہلاک کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : حیدر آباد: سی ٹی ڈی اور رینجرز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا کمانڈر گرفتار

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عثمان اکرم گوندل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دہشتگرد کو انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرآپریشن کرکے گرفتار کیا گیا ہے۔

عثمان اکرم گوندل نے بتایا کہ بین الاقوامی سطح پر امین الحق اسامہ بن لادن کے سکیورٹی سپروائزر کے طور پر جانا جاتا تھا، اس طرح کا کوئی دہشتگرد آتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب عثمان اکرم گوندل پریس کانفرنس کررہے ہیں

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا دہشتگرد 2007 میں گرفتار ہوا تھا اور اس نے 4 سال سزا کاٹی تھی، دشمن ملک کی ایجنسی نے اس پر بہت پروپیگنڈا کیا تھا، یہ دہشتگرد اگست 2021 سے افغانستان میں دکھائی دیا تھا اور حال ہی میں پاکستان داخل ہوا، اس سطح کا دہشتگرد پاکستان میں کیا کر رہا تھا تفتیش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

انہوں نے بتایا کہ اس دہشتگرد کے پاس پاکستان کا آئی ڈی کارڈ بھی ہے، اس دہشتگرد کے شناختی کارڈ پر لاہور اور ہری پور کے ایڈریس درج ہیں، یہ دہشتگرد پاکستان میں کیسے آیا اور کس آئی ڈی سے ٹریول کیا، اس بارے میں  تفتیش کررہے ہیں۔

عثمان اکرم گوندل کا کہنا تھا جو کیس اس دہشتگرد پر رجسٹرڈ کیا گیا ہے وہ سزا اس کو بھگتنی پڑے گی، اس دہشت گرد کو گجرات سے گرفتار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کو 2 مئی 2011 کو امریکی کمانڈوز نے ایبٹ آباد میں آپریشن کر کے ہلاک کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں