کوئٹہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ہونے والی جوابی کارروائی میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔
واقعہ کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائر کھول دیا۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں 3 ملزمان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔
یہ بھی پڑھیے: ہنگو میں 2 دھماکے، ایس پی آپریشنز سمیت 3 پولیس اہلکار شہید
واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں دہشتگردی کے ایک افسوسناک واقعے میں ایس پی آپریشنز اسد زبیر اور 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جمعے کے روز نامعلوم دہشتگردوں نے غلمینہ چیک پوسٹ کو دھماکے سے اڑا دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع کی جانب روانہ ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ خودکش دھماکا: لواحقین سے رقم لے کر لاشیں دینے کا انکشاف، حقیقت کیا ہے؟
آئی جی خیبر پختونخوا نے بتایا کہ پہلے دھماکے کی اطلاع ملنے پر ایس پی آپریشنز اسد زبیر اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو اسی دوران دوسرا دھماکہ ہوگیا۔
دوسرا دھماکہ سڑک کنارے نصب بم سے کیا گیا، جس میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ اس دھماکے میں ایس پی سمیت دو اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔













