آپ غیرمشروط پیپلز پارٹی میں شامل ہوں: آصف زرداری کا بیرسٹر سلطان گروپ کو پیغام

اتوار 26 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنانے کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔

آزاد کشمیر اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 17 ہے، جبکہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 27 ارکان کی حمایت درکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کا اعلان، نیا وزیراعظم کون ہوگا؟

ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے بیرسٹر سلطان محمود کو پیغام پہنچایا ہے کہ آپ غیر مشروط پیپلز پارٹی میں شامل ہو جائیں، دیگر معاملات بعد میں طے کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر سلطان نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو کہا تھا کہ ہم آپ کو وزیراعظم کے لیے ووٹ دے دیتے ہیں، لیکن پارٹی میں باضابطہ شمولیت کا فیصلہ بعد میں کریں گے۔

اس معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) آزاد کشمیر امور کی انچارج فریال تالپور آج صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات کریں گی، اور انہیں باضابطہ پیپلز پارٹی میں شمولیت پر راضی کرنے کی کوشش کریں گی۔

بیرسٹر سلطان محمود کے گروپ میں 8 ارکان اسمبلی شامل ہیں، ان کی باضابطہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بعد پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 25 ہو جائےگی۔

بیرسٹر سلطان محمود نے 2021 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی، بعد ازاں انہیں صدر ریاست بنا دیا گیا تو ان کے فرزند ضمنی الیکشن میں میرپور کی سیٹ سے فاتح قرار پائے تھے۔

بعد ازاں جب پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں فارورڈ بلاک بن گیا تو بیرسٹر سلطان کا دھڑا بھی اس میں شامل ہو کر وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی کابینہ کا حصہ بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا حصہ نہیں بنے گی، راجہ فاروق حیدر

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم آزاد کشمیر میں کسی بھی تبدیلی کے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے اور اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وارنٹی کے اندر ریفریجریٹر کیوں خراب ہوا؟ عدالت نے کمپنی کے خلاف بڑا فیصلہ سنا دیا

صدر زرداری، نواز شریف اور وزیراعظم کی مشاورت سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی جائے، نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کی تجویز

’یہ اسلام آباد کو اجاڑ کر رہیں گے‘، درختوں کی کٹائی پر محسن نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے تنقید کی زد میں

یورپی یونین اور بنگلہ دیش کے درمیان جامع شراکت داری معاہدے کی تیاری

اہل پنجاب کے لیے ایک اور خوشخبری، مریم نواز نے کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام کا افتتاح کردیا

ویڈیو

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟