واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئے اسٹوریج فیچر کی تیاری شروع کردی

اتوار 26 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کی آزمائش شروع کر دی ہے۔

ویبیٹا انفو کے مطابق میٹا کی زیرِ ملکیت واٹس ایپ ایک ایسے نئے شارٹ کٹ پر کام کر رہی ہے جو صارفین کو چیٹ ونڈو ہی سے اسٹوریج اسپیس مانیٹر کرنے اور غیر ضروری فائلز حذف کرنے کی سہولت فراہم کرے گا، تاکہ سیٹنگز میں جانے کی ضرورت نہ پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کو نوسربازوں سے بچانے کے لیے میٹا کی منصوبہ بندی

یہ فیچر صارفین کو ان تازہ ترین فائلز کی نشاندہی اور صفائی میں مدد دے گا جو واٹس ایپ اسٹوریج پر قبضہ کیے ہوئے ہیں۔

یہ نیا فیچر واٹس ایپ بیٹا برائے اینڈرائیڈ کے تازہ ترین ورژن میں چند منتخب صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ فی الحال یہ سہولت صرف چند بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہے، تاہم کمپنی جلد ہی اسے وسیع پیمانے پر متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

شیئر کی گئی اسکرین شاٹس کے مطابق نیا شارٹ کٹ وہی اسٹوریج مینجمنٹ آپشنز فراہم کرے گا جو ایپ کی اسٹوریج ٹیب میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں واٹس ایپ ہیکنگ سمیت سائبر جرائم میں 35 فیصد اضافہ

اس اپ ڈیٹ کے ذریعے صارفین تمام چیٹس میں شیئر کی گئی فائلز کا خلاصہ دیکھ سکیں گے، جو بڑی سے چھوٹی ترتیب میں ہوں گی تاکہ باآسانی غیر ضروری مواد کی نشاندہی کی جاسکے۔

مزید برآں، صارفین کو ایک ساتھ متعدد فائلز ڈیلیٹ کرنے کی سہولت بھی ملے گی، جبکہ اہم میڈیا فائلز کو حادثاتی طور پر حذف ہونے سے بچانے کے لیے انہیں اسٹار یا پن کیا جا سکے گا۔

یہ اہم اپ ڈیٹ صارفین کے لیے ڈیوائس مینجمنٹ کے عمل کو مزید سہل اور مؤثر بنانے کے لیے تیار کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے کال شیڈول کرنے کی نئی سہولت متعارف کر دی

واضح رہے کہ واٹس ایپ کا یہ نیا اسٹوریج مینجمنٹ شارٹ کٹ فی الحال تیاری کے مرحلے میں ہے اور صرف ان صارفین کے لیے دستیاب ہے جو گوگل پلے بیٹا پروگرام کے ذریعے رجسٹرڈ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟