تاریخی ثقافتی تبادلہ: بلاک بسٹر چینی فلم کی پاکستان میں ریلیز کا اعلان کردیا گیا

اتوار 26 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ثقافتی اور فلمی تعاون کے ایک اہم سنگِ میل کے طور پر ایچ کے سی انٹرٹینمنٹ نے مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے چینی اینیمیٹڈ شاہکار ’نی ژا 2‘ کو پاکستان بھر میں جمعہ 31 اکتوبر 2025 سے ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ ریلیز ایک تاریخی موقع کی نمائندگی کرتی ہے، کیونکہ ’نی ژا 2‘ کئی برسوں بعد پاکستان میں ریلیز ہونے والی پہلی چینی فلم ہے، جو سرحد پار فلمی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی فلم ’نیژا 2‘، مشہور زمانہ ’ٹائیٹنک‘ کا ریکارڈ توڑنے کے قریب، 2.18 بلین ڈالرسے زیادہ کا بزنس

’نی ژا 2‘ نے پہلے ہی دنیا بھر میں ریکارڈ توڑ دیے ہیں، یہ دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اینیمیٹڈ فلم بن چکی ہے، عالمی سطح پر پانچویں اور چین کی تاریخ کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ہے، جس نے حیران کن طور پر 2.2 ارب امریکی ڈالر کا بزنس کیا۔

پاکستان بھر میں اس فلم کی نمائش مقامی ناظرین کو بڑے پردے پر ایک شاندار بصری اور جذباتی تجربہ فراہم کرے گی۔

فلم کے پریمیئر کی تقریب میں چینی سفارت خانے کے منسٹر کاؤنسلر ہز ایکسی لینسی جناب شی یوان چیانگ نے خصوصی طور پر شرکت کی، جو اس تقریب کی سفارتی اور ثقافتی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

’نی ژا 2‘ پاکستان بھر کے سینماؤں میں جمعہ 31 اکتوبر 2025 کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ ناظرین کی سہولت کے لیے فلم کو دو زبانوں میں پیش کیا جائے گا: ’چینی زبان کے ساتھ انگریزی سب ٹائٹلز، اور اردو ڈب شدہ ورژن‘۔

انکور فلمز کی منیجنگ ڈائریکٹر جویس لی نے فلم کی ریلیز کے موقع پر کہاکہ نی ژا 2‘ ایک سنگِ میل فلم ہے جس نے ایشیا بھر میں ریکارڈ قائم کیے۔ ہمیں ایچ کے سی انٹرٹینمنٹ اور مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے ساتھ شراکت داری پر بے حد خوشی ہے تاکہ ہم یہ جادوئی شاہکار پاکستان کے ناظرین تک پہنچا سکیں۔

’ہمیں یقین ہے کہ نی ژا 2 کی شاندار کہانی پاکستانی شائقین کے دلوں کو بھی چھو لے گی۔‘

منسٹر کاؤنسلر چارج ڈی افیئرز شی یوان چیانگ نے تقریب کے موقع پر دونوں ممالک کے گہرے تعلقات پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہاکہ ’نی ژا 2‘ جیسی ثقافتی علامت کا پاکستان میں ریلیز ہونا ہمارے تعلقات کو تجارت اور ترقی سے بڑھا کر ثقافت کے دائرے تک مضبوط کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک اہم ثقافتی پل ہے جو پاکستانی عوام کو جدید چینی سینما سے متعارف کراتا ہے۔ ہم اس لمحے کو پاکستان چین کی آہنی دوستی کی ایک اور درخشاں مثال کے طور پر مناتے ہیں۔

ہماری قیادت نے ہمیشہ پاک چین دوستی کو فروغ دیا، سلیم مانڈوی والا

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اس موقع پر اس فلمی تقریب کی سیاسی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ ’نی ژا 2‘ کی ریلیز صرف ایک فلمی ایونٹ نہیں بلکہ پاکستان اور چین کے درمیان ناقابلِ شکست دوستی کا ثقافتی اور سیاسی اظہار ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری قیادت خصوصاً صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف، اس ’آئرن برادر‘ دوستی کو ہمیشہ فروغ دیتے رہے ہیں۔

’یہ فلمی تبادلہ چین کی سب سے بڑی فلم کو یہاں لانا اور ساتھ ہی پاکستان کی بلاک بسٹر ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو وہاں ریلیز کرنے کی تیاری اس دوستی کو فنون اور میڈیا کی دنیا میں بھی زندہ و تابندہ ثابت کرتا ہے۔‘

یہ تقریب علاقائی سینما کے لیے گیم چینجر کی حیثیت رکھتی ہے، یاسر الیاس

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاحت و نیشنل کوآرڈی نیٹر سردار یاسر الیاس نے اس موقع پر کہاکہ یہ تقریب علاقائی سینما کے لیے گیم چینجر کی حیثیت رکھتی ہے۔ ہم ایک تاریخی دوطرفہ تبادلے کے گواہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ چین کی ریکارڈ توڑ فلم پاکستان آ رہی ہے، اور اسی دوران پاکستان کی بلاک بسٹر ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ چین میں ریلیز کی تیاری میں ہے۔ یہ پاکستانی فلم سازی کی عالمی سطح پر شناخت کے سفر کا مضبوط قدم ہے۔

دوطرفہ فلمی تبادلے کی نئی راہ

یہ اہم فلمی درآمد ایک اور نمایاں پیش رفت کے ساتھ جڑی ہوئی ہے: پاکستان کی سب سے بڑی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ (2022) بھی نومبر، دسمبر 2025 میں چین میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

یہ پہلی بار ہے کہ کسی پاکستانی فلم کو چائنا فلم گروپ کے کوٹا سسٹم کے تحت اجازت دی گئی ہے، اور اسے ریونیو شیئرنگ کی بنیاد پر ریلیز کیا جائے گا، جو پاکستانی سینما کے لیے دنیا کی سب سے بڑی فلم مارکیٹ میں داخلے کا تاریخی موقع ہے۔

یہ فلمی تبادلہ دونوں ممالک کے فنون اور تفریحی شعبے میں ایک مشترکہ روشن مستقبل کی علامت ہے۔ ’پاکستان چین آہنی دوستی زندہ باد‘۔

انکور فلمز

2003 میں قائم ہونے والی انکور فلمز ایک معروف فلم ڈسٹری بیوشن اور پروڈکشن کمپنی ہے جو ایشیائی اور بین الاقوامی معیار کی فلموں کو عالمی ناظرین تک پہنچانے کے لیے وقف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روحانیت کا عکاس ایوارڈ یافتہ فلم ’ سنو لیپرڈ ‘ کی چینی سینما گھروں میں نمائش جاری

بڑے اسٹوڈیوز اور سینما چینز کے ساتھ طویل المدتی شراکت داری کے ذریعے، یہ کمپنی منفرد ایشیائی کہانیوں کو خطے بھر میں فروغ دیتی ہے۔

ایچ کے سی انٹرٹینمنٹ اور مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ یہ دونوں ادارے پاکستان بھر میں معیاری بین الاقوامی اور مقامی فلموں کی تقسیم کے حوالے سے نمایاں نام ہیں، جو پاکستانی ناظرین کو عالمی معیار کا تفریحی تجربہ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟