وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر اور امریکی قائم مقام سفیر کی الگ الگ ملاقاتیں

اتوار 26 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقاتوں میں انسدادِ منشیات، انسانی اسمگلنگ اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ محسن نقوی نے 5 برس بعد برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن کی بحالی پر برطانوی حکومت اور ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کی برطانیہ کی فضاؤں میں واپسی، برطانوی ہائی کمشنر کا خیر مقدم

برطانوی ہائی کمشنر اور امریکی قائم مقام سفیر نے پاک بحریہ کے حالیہ انسدادِ منشیات آپریشن کو سراہا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے وزیر داخلہ کو نیشنل کرائم ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے آئندہ دورۂ پاکستان سے بھی آگاہ کیا، جس کے دوران امیگریشن اور انسدادِ منشیات کے شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ سینٹر آف ایکسیلنس کا قیام پاکستانی اداروں کی استعداد کار میں اضافے اور قانونی تعاون کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

’دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششیں قابلِ تحسین‘

قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں اور سیکیورٹی و انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں تعاون جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا کراچی کا دورہ، تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر زور

وفاقی وزیر داخلہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین کی ترقی عالمی معیشت کے لیے مثال، پاک چین دوستی ہر آزمائش میں مضبوط ثابت ہوئی، اسحاق ڈار

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

بنگلہ دیش میں ارجنٹینا سے غیر معمولی محبت کیوں؟ میراڈونا سے میسی تک جذباتی رشتہ

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز