جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی20 میچز میں پنک تھیم کٹ متعارف کرنے کا مقصد کیا ہے؟

پیر 27 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی20 میچ سے قبل قومی ٹیم کی خصوصی پنک تھیم کٹ متعارف کرا دی ہے، میچ 28 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ایک اہم مقصد کے لیے پنک رنگ اختیار کر رہے ہیں۔ یہ اقدام بریسٹ کینسر آگاہی مہم #PINKtober کے حصے کے طور پر کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد عوام میں اس بیماری کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: فیفا کا شاہین شاہ آفریدی کو خراج تحسین، 10 نمبر جرسی پہننے والے عظیم کھلاڑیوں میں شامل

اس موقع پر پاکستانی کھلاڑی پنک رنگ کی خصوصی جرسی پہنیں گے، جب کہ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی اور میچ آفیشلز پنک ربنز لگا کر یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ کھلاڑیوں، میچ آفیشلز، معاون عملے اور کمنٹیٹرز کی جانب سے بھی ربنز پہنے جائیں گے تاکہ اس نیک مقصد کی حمایت کی جا سکے۔

پی سی بی کے سی ای او سمیر احمد سید نے اپنے بیان میں کہان کہ پی سی بی کو فخر ہے کہ وہ کرکٹ کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے ایسے سماجی مسائل پر آگاہی پیدا کر رہا ہے جو ہماری کمیونٹی کو متاثر کرتے ہیں۔ بریسٹ کینسر کے بارے میں آگاہی، ابتدائی تشخیص اور باقاعدہ اسکریننگ بے شمار زندگیاں بچا سکتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام پی سی بی کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کا حصہ ہے، اور ہم تمام شراکت داروں، ٹیموں، آفیشلز، نشریاتی اداروں اور شائقین کے مشکور ہیں جنہوں نے اس مہم میں حصہ لیا۔

میچ کے دوران استعمال ہونے والے سٹمپس پر بھی پنک برانڈنگ ہوگی، جبکہ اسٹیڈیم کے ڈیجیٹل اسکرینز پر آگاہی پیغامات دکھائے جائیں گے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ پی سی بی نے کسی بین الاقوامی میچ میں ایسی مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران متعدد بار ‘پنک ڈے’ ایونٹس منعقد کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کیا آئی پی ایل فرنچائز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جرسی کا ڈیزائن چرایا؟

سیریز کا دوسرا اور تیسرا ٹی20 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ 3 ون ڈے میچز 4 سے 8 نومبر تک فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

یہ فیصل آباد میں 2008 کے بعد پہلی بار بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ہوگی، جب پاکستان نے بنگلادیش کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اب تک پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 24 ٹی ٹوئنٹی میچز ہو چکے ہیں، جن میں دونوں ٹیموں نے 12، 12 میچز جیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر زبردست فائٹرہیں، صدر ٹرمپ کا سیول میں خطاب

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کا اتفاقِ رائے کمیشن کی سفارشات پر غم و غصہ

سوڈان میں ہولناک قتلِ عام، سینکڑوں مریض اور شہری ہلاک

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی خواتین ونگ کا کارکنان کے ساتھ ہراسانی کے واقعات پر شدید احتجاج

کیا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو عہدے سے ہٹایا جارہا ہے؟

ویڈیو

پشاور میں ہسپانوی ثقافتی رقص کے جلوے

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی