ایمیزون جنگل سے 18 دن بعد زندہ مل جانے والے بچے: کیا نیٹ فلیکس کو لکھاری کی ضرورت ہے؟

جمعرات 18 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جسے اﷲ رکھے اسے کون چکھے ، یہ کہاوت آپ نے کافی دفعہ سنی ہوگی لیکن شاید عملی مظاہرہ کم ہی دیکھنے یا سننے کو ملا ہوگا۔ یہ کہاوت حقیقت کی دنیا میں کبھی کبھار ہی صادق آتی ہے لیکن جب آتی ہے تو حضرت انسان دنگ ضرور رہ جاتا ہے۔ ایسی ہی ایک صورتحال سوشل میڈیا پر تب سامنے آئی
جب ایک غیر ملکی نیوز ویب سائٹ سپیکٹیٹر انڈکس کے ٹوئٹر اکاؤںٹ پر ایک خبر شئیر کی گئی جس کے بعد صارفین کا دنگ رہ جانا تو بہر حال لازمی ہی تھا۔

سپیکٹیٹر انڈکس کے ٹوئٹر اکاؤںٹ نے ایک ٹویٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ یکم مئی کو ہوائی جہاز کے حادثے میں بچ جانے کے بعد ایمیزون کے جنگل میں ایک بچے سمیت چار لوگ زندہ پائے گئے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا میں حکام کا کہنا ہے کہ جنگل میں ان کا طیارہ گرنے کے بعد سے لاپتہ ہونے والے چار بچے دو ہفتے بعد زندہ اور تندرست حالت میں پائے گئے ہیں، جبکہ ان بچوں کی والدہ اور دیگر افراد اس حادثے کے نتیجے میں جان بحق ہوچکے ہیں۔

یہ خبر جیسے ہی سوشل میڈیا کی زینت بنی تو جہاں کچھ صارفین کو یقین کرنا مشکل لگ رہا تھا وہی کچھ صارفین زندہ بچ جانے والے بچوں کی ہمت اور حوصلے کو داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔ اسی حوالے سے ایک صارف نے لکھا اٹھارہ دن، وہ اتنے لمبے عرصے تک زندہ رہے، وہ چھوٹا بچہ کتنا خوفزدہ اور بھوکا رہا ہو ہوگا۔

 

گفتگو مزید آگے بڑھی تو صارفین کو اس خبر پر کسی فلم کی کہانی کا گمان ہوا، کوئی نیٹ فلیکس کو مشورہ دیتا نظر آیا کہ اگلی سیریز اس کہانی پر بننی چاہیے ، اسی حوالے سے ایک صارف نے لکھا کہیں، کسی کو ابھی یہ احساس ہو رہا ہوگا کہ ان کے پاس یہ فلم بنانے کے لیے کسی لکھاری کی ضرورت نہیں ہے۔

 

موت اور زندگی کی کشمکش میں گزارے گئے دنوں کا اندازہ لگاتے ہوئے صارفین کا کہنا تھا کہ یقینا ان بچوں نے ان اٹھارہ دنوں میں روز موت کو اپنے قریب آتے ہوئے دیکھا ہوگا ، اسی حوالے سے ایک صارف نے لکھا ہم موت کو دھوکہ دینے کے لیے ہی ہیں۔

 

صارفین کا ماننا تھا کہ اگر اس کہانی پر فلم بنائی جائے تو وہ یقینا باکس آفس کے سارے رکارڈ توڑ ڈالے گی۔ایک صارف نے لکھا کہ جب اسے فلم میں تبدیل کیا جائے گا تو اسے دیکھنے کے لیے بھی بہت پرجوش ہوں۔

 

 

واضح رہے کہ یکم مئی کی صبح سیسنا 206 طیارہ جس میں وہ سوار تھے، جنوبی کولمبیا کے ایمیزون جنگل میں اراراکوارا سے سان ہوزے ڈیل گوویئر کے لیے پرواز کر رہا تھا ،جس کے بعد وہ غائب ہوگیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے