استنبول مذاکرات کا تیسرا دور 18 گھنٹے جاری رہنے کے بعد ناکام، افغان وفد کا مؤقف بار بار تبدیل، بہتر نتائج کے لیے کوششیں جاری

منگل 28 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

استنبول مذاکرات کا تیسرا دور 18 گھنٹے جاری رہنے کے بعد ناکام رہا کیونکہ افغان وفد کا مؤقف کابل سے ہدایات لینے کے بعد بار بار تبدیل ہوتا رہا، اس کے باوجود بہتر نتائج کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

باخبر ذرائع کے مطابق اس طویل دور کے دوران افغان طالبان وفد نے متعدد بار پاکستان کے اس منطقی اور جائز مطالبے سے اتفاق کیا کہ تحریکِ طالبان پاکستان   (TTP) اور دہشتگردی کے خلاف قابلِ اعتماد اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں: پاک افغان کشیدگی: پاکستانی وفد کے افغان طالبان سے دوحہ میں مذاکرات آج ہوں گے، دفتر خارجہ

ذرائع کے مطابق افغان وفد نے یہ مؤقف میزبان ممالک کی موجودگی میں بھی تسلیم کیا، تاہم ہر بار کابل سے موصول ہونے والی ہدایات کے بعد ان کا مؤقف بدل گیا۔

بات چیت کی ناکامی کی بنیادی وجہ کابل سے موصول ہونے والی وہ غیر منطقی اور غیر قانونی ہدایات قرار دی جا رہی ہیں، جنہوں نے مذاکرات کے عمل کو متاثر کیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور میزبان ممالک اس پیچیدہ معاملے کے حل کے لیے نہایت سنجیدہ اور محتاط انداز میں کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں، پاکستان نے افغان طالبان پر واضح کردیا

طالبان کی ہٹ دھرمی کے باوجود ایک آخری کوشش بدستور جاری ہے تاکہ منطق اور مذاکرات کے ذریعے کسی حتمی پیشرفت تک پہنچا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔

 مذاکرات کے پہلے ادوار میں کب کیا ہوا؟

پاک افغان مذاکرات کا آغاز رواں ماہ قطر میں 18 اکتوبر کو ہوا تھا، جہاں دونوں ممالک نے سرحدی جھڑپوں کے بعد فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں: پاک افغان مذاکرات: کیا بات چیت کا کوئی نتیجہ نکل سکے گا؟

بعدازاں 25 اکتوبر کو استنبول میں دوسرا دور ہوا، جس میں پاکستان نے افغان طالبان سے ٹی ٹی پی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ کیا۔

افغان وفد نے ٹی ٹی پی کو سرحد سے دور منتقل کرنے کی پیشکش کی، جسے پاکستان نے مسترد کر دیا۔ اگرچہ مذاکرات میں بارہا تعطل آیا، لیکن فریقین نے رابطہ برقرار رکھا۔

ترکیہ اور قطر کے ثالثوں کی موجودگی میں جاری موجودہ (تیسرا) دور، کشیدگی کم کرنے اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے آخری موقع تصور کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟