نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کا سیکریٹری پراسیکیوشن کو فوری تبدیل کرنے کا حکم

جمعہ 19 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ناقص پیروی کرنے پر سیکریٹری پراسیکیوشن کو فوری تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔
ذرئع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی صورت حال، کشیدگی اور فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث افراد پر عدالتوں میں چلنے والے مقدمات کی ناقص پیروی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے مقدمات کی ناقص پیروی کرنے پرصوبہ پنجاب کے سیکریٹری پراسیکیوشن کو فوری طور پر تبدیل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چند لوگوں کی نااہلی سے ’دہشت گردوں‘ کا فائدہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ ناقص پیروی سے ’شرپسندوں‘ کو رعایت نہیں ملنے دیں گے۔
انہوں نے 9 مئی کے واقعات کے بعد عدالتوں میں چلنے والے مقدمات کی حکومت کی طرف سے پیروی کرنے والوں کو ہدایات جاری کیں کہ 9 مئی کا ایک ایک کیس اپنا کیس سمجھ کرعدالت میں جائیں اور حکومت کی عمل داری کو بحال کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک ترکیہ عدالتی تعاون میں پیشرفت، پاکستانی جوڈیشل وفد کا استنبول کا اہم دورہ

ثبوت نہ کوئی گواہ، پولیس نے شوہر کے قتل میں ملوث بیوی اور اس کے خاندان کو کیسے بے نقاب کیا؟

’پروجیکٹ فریڈم‘ کی عارضی معطلی خطے میں کشیدگی کم کرنے کی سمت ایک اہم اور بروقت قدم ہے ، وزیر اعظم شہباز شریف

کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں: حکومتی اقدامات پر شہریوں کی رائے

کراچی میں شدید گرمی کی لہر: کن احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے؟

ویڈیو

کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں: حکومتی اقدامات پر شہریوں کی رائے

کراچی میں شدید گرمی کی لہر: کن احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے؟

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی