پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عمران خان کا سخت ردعمل

اتوار 29 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آج صبح پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرول اور ہایئ اسپید ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔

عوام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ ٹرانسپورٹرز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔

اب اس حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں لکھا کہ کرپٹ اور نااہل حکومت نے بد انتظامی کے ذریعے ملکی معیشت کا برا حال کر کے تنخواہ دار اور غریب عوام کو پیس کر رکھ دیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے مزید لکھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 35 روپے کا اضافہ اور ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر 262 روپے 60 پیسے تک پہنچ گئی، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی 35 فیصد اضافہ کیا گیا۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ 200 ارب کے منی بجٹ میں ناقابل یقین مہنگائی کی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنڈی گھیب حملہ کیس: سزائے موت کالعدم، ملزمان کو فوری رہا کرنے کا حکم

عمران خان کے بیٹوں کو فوری ملاقات کی اجازت دی جائے، جمائمہ خان کی شہباز شریف سے اپیل

سلمان علی آغا کے متنازع رن آؤٹ پر ایم سی سی نے وضاحت جاری کردی

ایپل نے دوسری جنریشن کے ایئرپوڈز میکس 549 ڈالر میں متعارف کرا دیے

کنگ فیصل یونیورسٹی کی جینیوا انٹرنیشنل ایگزیبیشن میں بڑی کامیابی، 5 تمغے اپنے نام کرلیے

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو: نیو ورلڈ آرڈر کے بعد اگر ہم فیصلوں کی میز پر نہ ہوئے تو فیصلوں کا شکار ہو جائیں گے، خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا