پاکستان کی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار

بدھ 29 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے بدھ کے روز غزہ میں قابض اسرائیلی افواج کے تازہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی اور حال ہی میں طے پائے امن معاہدے کی صریح پامالی قرار دیا ہے۔

وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں شہری ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 100 سے زیادہ فلسطینی شہید

’جو نہ صرف قابلِ افسوس ہیں بلکہ علاقائی امن و استحکام کے لیے جاری بین الاقوامی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہیں۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی ہیں اور حال ہی میں طے پانے والے امن معاہدے کی بھی کھلی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق، اسرائیلی قابض افواج کے یہ جارحانہ اقدامات مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کی بین الاقوامی کوششوں کو سبوتاژ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: جنگ بندی کی خلاف ورزی: نیتن یاہو کے حکم کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ پر دوبارہ بمباری شروع کردی

پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اسرائیلی افواج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو رکوانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور اُن کے جائز قومی مطالبات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ جنگ بندی کی نگرانی: اسرائیل نے ترک فوجیوں کی تعیناتی مسترد کردی

’جون 1967ء سے قبل کی سرحدوں کے مطابق، ہم القدس الشریف کو دارالحکومت بنا کر ایک آزاد، خودمختار اور قابلِ عمل ریاستِ فلسطین کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔‘

پاکستان نے ایک بار پھر واضح کیا کہ جب تک فلسطینی مسئلے کا منصفانہ اور دیرپا حل بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق نہیں نکلتا، اس وقت تک مشرقِ وسطیٰ میں امن کا قیام ممکن نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کے پی میں گورنر راج کا معاملہ زیرغور نہیں، عمران خان میثاق معیشت کی طرف آئیں، رانا ثنااللہ

دانت سفید کرنے کے غیر مستند علاج کیا نقصان پہنچا سکتے ہیں؟

گیس کمپنیوں نے قیمتوں میں بڑا اضافہ مانگ لیا، اوگرا میں درخواستیں جمع کروا دیں

’پاکستان آنے کے لیے ترس رہا ہوں‘، انیل کپور کی ویڈیو دوبارہ وائرل

ایک ہی بال پر چھکا بھی اور وکٹ بھی، یہ عجیب واقعہ کیسے ہوا؟

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی