اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 100 سے زیادہ فلسطینی شہید

بدھ 29 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل نے دوبارہ بمباری کا سلسلہ شروع کردیا ہے، جس کے نتیجے میں 100 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی کی خلاف ورزی: نیتن یاہو کے حکم کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ پر دوبارہ بمباری شروع کردی

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ رات سے جاری اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں میں کم از کم 104 فلسطینی شہید ہوئے ہیں، جن میں 46 بچے بھی شامل ہیں، جب کہ 253 سے زیادہ افراد زخمی حالت میں مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

تازہ حملوں میں شہید ہونے والوں میں فلسطینی صحافی محمد المنیراوی اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں، جو النصیرات کے علاقے میں ایک خیمے میں پناہ گزین تھے۔

ادھر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج پر حملہ حماس یا کسی اور گروپ کی جانب سے کیا گیا تھا، اور ایسے واقعے کے بعد اسرائیلی جوابی کارروائی کی توقع تھی۔

تاہم حماس نے رفح کے قریب پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں ملوث ہونے کے الزام کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم جنگ بندی معاہدے پر مکمل طور پر کاربند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ بندی کی نگرانی: اسرائیل نے ترک فوجیوں کی تعیناتی مسترد کردی

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے گزشتہ رات غزہ پر دوبارہ حملے کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

حماس کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو جنگ بندی سے پیچھے ہٹنے کے بہانے تلاش کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی ثقافت اپنائیں تو مسلمان اور عیسائی بھی ہندو ہیں، آر ایس ایس چیف کا بیان

ایران امریکا سے معاہدہ کرنے کے لیے ’بے تاب‘ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

کرکٹ کے بعد گائیکی کا جادو، یونس خان کی گانا گاتے ویڈیو وائرل

روبلاکس نے صارف بچوں پر اہم پابندی عائد کردی

’ہم پاکستانی ہیں اور پاک آرمی ہم میں سے ہے‘ ڈی جی آئی ایس پی آر کا قائداعظم یونیورسٹی کا دورہ

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ