کے پی میں گورنر راج کا معاملہ زیرغور نہیں، عمران خان میثاق استحکام پاکستان کی طرف آئیں، رانا ثنااللہ

بدھ 29 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے سے متعلق کوئی معاملہ زیر غور نہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اگر اپنا لہجہ اور الفاظ درست کریں تو شاید مسائل کا کوئی حل نکل آئے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ہدایت کے باوجود خیبر پختونخوا کابینہ کی تشکیل میں تاخیر کیوں؟

انہوں نے کہاکہ عمران خان کو وزیراعظم کی پیشکش پر میثاق استحکام پاکستان کرنا چاہیے، ہم ہر حال میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں، تاکہ ملک ترقی کرے۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ عدالت نے ایسا کوئی حکم نہیں دیا کہ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کرائی جائے، جب عدالت حکم دے گی تو ملاقات کرا دی جائےگی۔

انہوں نے کہاکہ سیاست دان جب تک ٹیبل پر بیٹھ کر اپنے لیے کوئی رولز طے نہیں کرلیتے تب تک جوتیوں میں دال بٹتی رہے گی۔

مشیر وزیراعظم نے کہاکہ معرکہ حق میں ہم نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی، فیلڈ مارشل عاصم منیر میں خالد بن ولید جیسے اوصاف پائے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے اسلام آباد آنے کی کوشش کی تو اس بار سخت جواب دیا جائےگا، رانا ثنااللہ کا انتباہ

پاک افغان تعلقات سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں اس معاملے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کے مؤقف کے ساتھ کھڑا ہوں، اور امید ہے کہ افغانستان کی مزید تسلی اور تشفی کرانے کے بعد پھر مذاکرات بھی کامیاب ہو جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو ہٹایا جارہا ہے؟ نئے گورنر کون ہوں گے؟

پاس کیز روایتی پاس ورڈز کا محفوظ متبادل ہوسکتا ہے؟

یونس خان نے اپنا میڈیا ہاؤس لانچ کردیا

اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزی، قطری وزیراعظم کا ردعمل آگیا

ناسا کی بڑی کامیابی: دمدار ستارے میں پانی کے اجزا کی دریافت

ویڈیو

پشاور میں ہسپانوی ثقافتی رقص کے جلوے

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی