پرانی رائل اینفیلڈ بلٹ یا اسٹینڈرڈ صرف ایک موٹرسائیکل نہیں بلکہ ایک چلتی پھرتی تاریخ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں ونٹیج کا عشق، ویسپا سائیڈ کار اور سنہ 70 کا موپیڈ
یہ وہ بائیک ہے جو آج کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس سواریوں کے مقابلے میں ایک مختلف اور خالص سواری کا تجربہ فراہم کرتی ہے۔
اس کے بھاری کرینک شافٹ سے پیدا ہونے والی ‘تھمپ’ (Thump) آواز اور ہینڈلنگ میں موجود سادگی ہی اس کا اصل سحر ہے۔
مزید پڑھیے: اپنے وقت کی شہزادی شیورلیٹ کیپریس کلاسک جس کو کسی نے آج بھی بنا سنوار کر رکھا ہے!
اگرچہ نئی بائیکس کی رفتار اور جدید فیچرز اس میں نہیں ملیں گے لیکن اس کی مضبوط ساخت، سڑک پر اس کا رعب اور اس کا ٹائم لیس ڈیزائن اسے ہمیشہ کے لیے ایک کلاسک بناتا ہے۔
مزید پڑھیں: اٹلی میں ونٹیج کار فیسٹول کا شاندار انعقاد
پرانے ماڈلز میں کیئر اور دیکھ بھال خصوصاً CI انجن میں کچھ زیادہ درکار ہوتی ہے لیکن جو شخص بھی ایک بار اس پر لمبا سفر کرلے وہ سمجھ جائے گا کہ کیوں یہ بائیک آج بھی اپنے پرستاروں کے لیے ’اولڈ از گولڈ‘ کی صحیح معنوں میں ترجمان ہے۔














