چین کا تاریخی اعلان، پاکستانی خلا بازوں کی چینی خلائی مشن میں شمولیت اور تربیت کا اعلان

جمعرات 30 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

چین نے اعلان کیا ہے کہ ایک پاکستانی خلا باز کو چینی خلائی اسٹیشن کے مختصر المدتی مشن میں شامل کیا جائے گا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق پاکستانی خلا باز چینی خلا بازوں کے ساتھ تربیت حاصل کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:چین کا نیا خلائی مشن روانہ، سیارچے کے نمونے لانے کا عزم

چین کی مینڈ اسپیس ایجنسی (China Manned Space Agency – CMSA) نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ دو پاکستانی خلا بازوں کو چین میں تربیت دی جائے گی، جن میں سے ایک کو ’پے لوڈ اسپیشلسٹ‘کے طور پر خلائی مشن میں شامل کیا جائے گا۔

اس سے قبل رواں سال پاکستان کی سپارکو اور CMSA کے درمیان ایک تاریخی معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت پاکستانی خلا بازوں کو چین کے خلائی مرکز میں تربیت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

منتخب پاکستانی خلا باز چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن پر مختلف سائنسی تجربات انجام دے گا۔ یہ تجربات حیاتیاتی و طبی علوم، ہوابازی، اطلاقی طبیعیات، مائیکروگریویٹی، موادیات، فلکیات اور خلائی تابکاری جیسے شعبوں میں کیے جائیں گے۔

چینی خلائی اسٹیشن جدید ترین سائنسی آلات اور بیرونی ایڈاپٹرز سے لیس ہے، جو مختلف شعبوں میں تحقیقی کام کو ممکن بناتے ہیں۔ ان تجربات کے نتائج طبّی تحقیق، ماحولیاتی نگرانی اور خلائی ٹیکنالوجی کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چین کی خلائی کامیابی، تجارتی راکٹ کامیابی سے مدار میں پہنچا دیا

اسی ماہ کے آغاز میں پاکستان اور چین نے خلائی سائنس کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا تھا، جس میں خلا بازوں کی تربیت اور پاکستان میں ایک اسپیس سینٹر کے قیام پر بھی بات چیت ہوئی۔

یہ اشتراک دونوں ممالک کے درمیان 2025 تا 2029 کے لیے طے شدہ ایکشن پلان کا حصہ ہے، جو 2021 تا 2030 کے خلائی تعاون کے آؤٹ لائن پروگرام  کے تسلسل میں ہے۔

دونوں ممالک نے چاند اور گہرے خلائی منصوبوں میں مشترکہ کام کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت خلا بازوں کے انتخاب اور تربیت کا عمل مشترکہ طور پر جاری رہے گا، جو مستقبل میں پاکستان کی انسانی خلائی پروازوں میں شرکت کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مدینہ ہائی وے پر بس حادثے میں 42 بھارتی عمرہ زائرین جاں بحق

غزہ امن منصوبہ: حماس نے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرار داد کو مسترد کردیا

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے گوگل ڈیپ مائنڈ مددگار، جانیں کیسے؟

سہ ملکی سیریز ٹرافی کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں رونمائی کردی گئی

ویڈیو

جنرل فیض حمید کیس کا فیصلہ کب آئےگا، اور کتنی سزا کا امکان ہے؟

حکومت سیاسی درجہ حرارت میں کمی پر متفق، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ جلد ہوگا، فواد چوہدری

گھر کے کچن سے فوڈ برانڈ تک کا سفر: چکوال کے جوڑے نے محنت سے مثال قائم کردی

کالم / تجزیہ

ایک بدزبان محبوب، بال ٹھاکرے

جنات، سیاست اور ریاست

سارے بچے من کے اچھے