امریکا نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارت، گوئٹے مالا اور میکسیکو تک پھیلے غیر قانونی فینٹینل نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا، جس پر امریکی حکام نے سخت پابندیاں عائد کرتے ہوئے اسے عالمی سطح پر منشیات کی سپلائی چین کے خلاف اہم قدم قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کا ایک اور فالس فلیک ڈرامہ بے نقاب، مودی سرکار اور گودی میڈیا تذبذب کا شکار
امریکی انتظامیہ کے مطابق یہ نیٹ ورک خطرناک منشیات ’فینٹینل‘ کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیائی اجزا فراہم کرتا تھا، جو میکسیکو کے بدنام زمانہ سائنالوا کارٹل تک پہنچائے جاتے تھے۔ سائنالوا کارٹل کو امریکا پہلے ہی غیر ملکی دہشتگرد تنظیم (FTO) قرار دے چکا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس نیٹ ورک میں بھارت سے کیمیائی مواد کی فراہمی ایک تشویشناک پہلو کے طور پر سامنے آئی ہے، جس نے عالمی سطح پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ امریکی اقدام کے تحت اس نیٹ ورک سے جڑے افراد اور اداروں پر ٹارگٹڈ پابندیاں عائد کی گئی ہیں تاکہ فینٹینل کی عالمی سپلائی چین کو توڑا جا سکے۔
ماہرین کے مطابق یہ کارروائی نہ صرف امریکا میں عوامی صحت کے تحفظ کے لیے اہم ہے بلکہ عالمی سطح پر منشیات کی روک تھام کی کوششوں کو بھی تقویت دے گی۔ فینٹینل ایک انتہائی مہلک منشیات ہے جس کے باعث امریکا میں ہزاروں اموات ہو چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
دوسری جانب بھارت کا اس نیٹ ورک سے تعلق سامنے آنے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب بھارت امریکا اور یورپی یونین کے ساتھ اپنے تجارتی اور اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دے رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ معاملہ بھارت کے ریگولیٹری نظام اور عالمی ذمہ داریوں پر سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر انسداد منشیات کے عزم کے باوجود اس طرح کے نیٹ ورکس کا سامنے آنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بین الاقوامی تعاون اور نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔













