سہیل آفریدی کا عمران خان سے ملاقات اور مختصر کابینہ تشکیل دینے کا اعلان

جمعرات 30 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے جا رہے ہیں، جبکہ مختصر کابینہ آج انتخابات کے بعد تشکیل دی جائے گی۔ ان کے مطابق کابینہ کی تشکیل میں کسی قسم کی رکاوٹ موجود نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی کارروائی، سہیل آفریدی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط

انہوں نے کہا کہ پارٹی کا کوئی بھی رکن سلپ نہیں ہوا اور نہ ہی آئندہ ہوگا۔ سہیل آفریدی نے بتایا کہ توہینِ عدالت کی درخواست آج دائر کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم گڈ گورننس کی وجہ سے تیسری بار حکومت میں آئے ہیں، عوام کا ہم پر اور ہمارے بانی پر اعتماد ہے۔

سہیل آفریدی نے کولیٹرل ڈیمیج کے حوالے سے کہا کہ اس کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے، اور اس مسئلے کو کنٹرول کرنے کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے۔

پاک افغان مذاکرات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند ہیں لیکن ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، حالانکہ ہم اہم اسٹیک ہولڈر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایک حوالدار 3 ججوں کے احکامات ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتا ہے، سہیل آفریدی

ان کا کہنا تھا کہ چین اور روس کی جانب سے سخت الفاظ میں دھمکیاں دی جا چکی ہیں، اس لیے پاکستان کو اپنے مفادات کو مقدم رکھنا چاہیے اور تنہائی اختیار نہیں کرنی چاہیے۔

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ پاکستان کا ایک دشمن پہلے سے موجود ہے جو ہمیں ختم کرنے کا سوچتا رہتا ہے۔ عوام کے فیصلے بند کمروں میں نہیں ہونے چاہییں، کیونکہ اگر فیصلے خفیہ طور پر کیے گئے تو دہشتگردی کی جنگ جیتنا ممکن نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایک شخص دہشتگردوں کو ہیرو، دوسرا مجاہد، اور تیسرا ان کے خلاف آپریشن کرتا ہے۔ کوئی انہیں آباد کرنے کا سوچتا ہے، یہ تجربات اب بند ہونے چاہییں۔ ملک کوئی تجربہ گاہ نہیں، ایک واضح اور مستقل پالیسی وقت کی ضرورت ہے۔

وزیر اعلیٰ نے سوال اٹھایا کہ 22 فوجی آپریشنز کے باوجود دہشتگردی کا سلسلہ کیوں ختم نہیں ہوا؟ اور کہا کہ اب پالیسی کی یکسانیت اور قومی اتفاقِ رائے کے بغیر امن ممکن نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟