عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئیٹر پر اپنے بچوں قاسم اور سلیمان سے منسوب فیک اکاؤنٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ میرے بچوں کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں ہے۔
جائما گولڈ اسمتھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے بچوں کے نام سے منسوب اکاؤنٹس کسی جعلی ایجنڈے کے تحت بنائے گئے ہیں جن کو پاکستان سے چلایا جا رہا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں ایلون مسک کو بھی مخاطب کیا اور شدید تنقید کی۔ انہوں نے لکھا کہ اسی بات کا ڈر تھا جو ہوا ہے، آپ نے اکاؤنٹ کی تصدیق کے لیے بلیو ٹک کا عمل واپس لے لیا ہے جس کی وجہ سے فیک اکاؤنٹس بن رہے ہیں۔
Thanks @elonmusk
Fake accounts pretending to be my children, created by imposters with a political agenda in Pakistan. This is exactly what I feared would happen when you took away Twitter’s verification blue ticks. FYI my children are not on social media & have no plans to be. https://t.co/60p8lTSwoU— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) May 18, 2023
واضح رہے فرزانہ امجد نامی ایک ٹوئیٹر صارف نے سلمان اور قاسم کے نام سے منسوب اکاؤنٹس شیئر کرتے ہوئے جمائما کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا تھا کہ کیا یہ آپ کے بچوں کے اکاؤنٹس ہیں۔
مزید پڑھیں
جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئیٹر صارف فرازانہ امجد کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ میرے بچوں کا نہ کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہے اور نہ مستقبل میں انکا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے کا پلان ہے۔