ورڈ آف دی ایئر ’67’ کا مطلب کیا ہے؟

جمعہ 31 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آن لائن لغت ڈکشنری ڈاٹ کام نے سال 2025 کے ورڈ آف دی ایئر اعلان کر دیا ہے اور اس سال کا جیتنے والا لفظ ہے، 67 یعنی سکسٹی سیون نہیں بلکہ سکس سیون۔

بدھ کے روز کیے گئے اعلان میں ڈکشنری ڈاٹ کام کی ٹیم نے بتایا کہ ہر سال کا منتخب کردہ لفظ ایک لسانی یادگار ہوتا ہے، جو اُس سال کے سماجی رجحانات اور عالمی واقعات کی عکاسی کرتا ہے۔

اگرچہ لفظ ’67‘ کی اصل جڑیں واضح نہیں ہیں، لیکن اساتذہ اور والدین نے رواں سال کے دوران دیکھا کہ بچے اور نوجوان اسے عام بول چال میں استعمال کرنے لگے ہیں۔

بعض لوگ اسے ’ہاں بھی، نہ بھی‘ یا ’کچھ ایسا، کچھ ویسا‘ کے مفہوم میں لیتے ہیں۔

ڈکشنری ڈاٹ کام کے مطابق، یہ لفظ برین راٹ سلینگ کی ایک مثال ہے، یعنی ایسا انٹرنیٹ جملہ جو جان بوجھ کر بے معنی ہوتا ہے، مگر اس کی بے تکی پن میں شامل ہونا ہی اس کا مزہ ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ’67‘ کو ہمیشہ ’سِکس سیون‘ کہا جاتا ہے، سکسٹی سیون نہیں اور اس کے پیچھے کئی داستانیں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:دماغی سڑاند جیسی اصطلاح اوکسفرڈ ڈکشنری میں کیسے پہنچی؟

کچھ لوگ اسے رَیپر اسکرِلا کے 2024 کے گانے ڈوٹ ڈوٹ سکس سیون سے جوڑتے ہیں، جبکہ بعض اسے این بی اے کے کھلاڑی لامیلو بال سے منسوب کرتے ہیں، جو 6 فٹ 7 انچ قد کے ہیں۔

اسی سال ایک لڑکا، جو اب ’دا سیکس سیون کڈ‘  کے نام سے مشہور ہے، بھی وائرل ہوا جب اس نے ایک نوجوانوں کے باسکٹ بال میچ کے دوران یہ لفظ استعمال کیا۔

ڈکشنری ڈاٹ کام کے شعبۂ لغت کے ڈائریکٹر اسٹیو جانسن نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ لفظ آدھا اندرونی مذاق ہے، آدھا سماجی اشارہ، اور آدھا اظہار۔

’لوگ جب اسے کہتے ہیں تو صرف کوئی میم دہرا نہیں رہے ہوتے، وہ دراصل ایک جذباتی کیفیت چیخ کر بیان کر رہے ہوتے ہیں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پہلا ورڈ آف دی ایئر ہے جو بطور جذباتی اظہار بھی کام کرتا ہے، بقول ان کے ایک ایسا لفظ جو معنی طے ہونے سے پہلے ہی لوگوں کو جوڑ دیتا ہے۔

مزید پڑھیں:چند کروڑ بچانے کی خاطر 5 ادبی و علمی اداروں کے خاتمے کا منصوبہ

ڈکشنری ڈاٹ کام کے مطابق، اکتوبر 2025 میں ’67‘ کا آن لائن استعمال 2024 کے پورے سال کے مقابلے میں 6 گنا زیادہ رہا۔

ادارے نے کہا کہ ’67‘ ظاہر کرتا ہے کہ نئی نسل کس تیزی سے کسی لفظ کو عالمی گفتگو کا حصہ بنا سکتی ہے۔

اس سال کے فائنلسٹ میں شامل دیگر الفاظ میں ٹیرف، اوور ٹورازم، جین زی اسٹیئر، اورا فارمنگ، اے جینیٹک اور ٹریڈ وائف شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روبلاکس پر بچوں کی بالغ افراد سے چیٹ پر پابندی کا اعلان

’ہم پاکستانی ہیں اور پاک آرمی ہم میں سے ہے‘ ڈی جی آئی ایس پی آر کا قائداعظم یونیورسٹی کا دورہ

شاہزیب خانزادہ کے بعد طلعت حسین کو بھی ہراسانی کا سامنا، انہوں نے کیا کارروائی کی؟

صدر ٹرمپ کی خاتون صحافیوں سے بدتمیزی، ایئر فورس ون کی ویڈیو وائرل

خیبرپختونخوا: اسٹون کرشنگ کیس میں عدالت نے درخواست نمٹا دی، حکمنامہ بعد میں جاری ہوگا

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ