وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کابینہ ممبران کے محکموں کا اعلان کردیا

ہفتہ 1 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کابینہ ممبران کے محکموں کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبائی کابینہ ممبران کے محکموں کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق مینا خان آفریدی کو صوبائی وزیر بلدیات، الیکشن و دیہی ترقی کا محکمہ دیا گیا، جبکہ ارشد ایوب خان وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم ہوں گے۔

اس کے علاوہ فضل شکور خان وزیر پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ ہوں گے، جبکہ  ڈاکٹر امجد علی کو وزیر ہاؤسنگ بنا دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے آفتاب عالم آفریدی کو وزیر قانون، پارلیمانی امور اور انسانی حقوق کا محکمہ تفویض کیا ہے، جبکہ سید فخر جہان وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق ریاض خان وزیر آبپاشی ہوں گے، جبکہ خالق الرحمان صحت کا محکمہ سنبھالیں گے۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے فیصلے کے مطابق عاقب اللہ خان وزیر ریلیف، بحالی اور آبادکاری ہوں گے، جبکہ فیصل خان ترکئی کو وزیر محنت (لیبر) بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ میں پرانے چہرے، علی امین اور سہیل آفریدی میں سے درست کون؟

اس کے علاوہ مزمل اسلم مشیر خزانہ، تاج محمد ترند مشیر کھیل و امورِ نوجوانان جبکہ شفیع اللہ جان معاون خصوصی برائے  اطلاعات و نشریات و عوامی تعلقات ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کی 13 رکنی کابینہ نے حلف اٹھایا تھا، اس سے قبل وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کابینہ کی تشکیل سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ ناکام رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ