4، 5 نومبر کو ہلکی بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

پیر 3 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA پنجاب) نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں 4 اور 5 نومبر کے دوران ہلکی بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی کے بعد موسمی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، تلہ گنگ، جہلم، سرگودھا، خوشاب، گجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال سمیت پنجاب کے کئی اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے موسم سرما کی پہلی بارش، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق، مری اور گلیات جیسے بالائی علاقوں میں برف باری بھی متوقع ہے، جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔

سموگ میں کمی کی امید

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ متوقع بارشوں سے سموگ میں کمی کے امکانات روشن ہیں۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ سموگ سے بچاؤ کے لیے ماسک کا استعمال کریں، اور غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں۔

عوام اور کسانوں کے لیے ہدایات

شہری خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

کسان اپنی زرعی سرگرمیوں کو موسم کی صورتحال کے مطابق ترتیب دیں۔

یہ بھی پڑھیے موسم سرما میں فلو، کھانسی اور انفیکشنز سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

دورانِ سفر فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

ہنگامی حالات میں شہری پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ جاری ہے اور تمام ضلعی انتظامیہ کو پیشگی تیاریوں کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟