پنجاب: کرکٹ سیریز کے دوران سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت

پیر 3 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پنجاب نے پاکستان سری لنکا کرکٹ سیریز اور بعد ازاں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے بہترین انتظامات کی ہدایت کردی۔ جبکہ اٹک اور ڈی جی خان میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔

محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 41 واں اجلاس چیرمین خواجہ سلمان رفیق نے صدارت میں ہوا۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹی ایل پی کی دھمکیوں کے بعد سرگرمیاں محدود کردیں، سیکیورٹی اسٹاف تبدیل

سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

کابینہ کمیٹی نے 11 نومبر سے شروع ہونے والی پاکستان سری لنکا کرکٹ سیریز اور بعد ازاں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے بہترین انتظامات کی ہدایت دی۔

کابینہ کمیٹی نے اٹک اور ڈی جی خان میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کی منظوری دی۔

کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور مزید سود مند بنانے پر زور دیا۔

اجلاس سے خطاب میں صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے اور صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ سہ ملکی کرکٹ سیریز کے دوران سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ بابا گورونانک دیو جی کی جنم دن تقریبات کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں اور تمام مہمانوں کی سہولت کا خیال رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے قیام امن کی خاطر دن رات مصروف عمل ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب: ڈرون پولیسنگ اور نیا مربوط سیکیورٹی اینڈ آرمز ریگولیشن سسٹم منظور

کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس میں سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سیکریٹری محکمہ اوقاف سید طاہر رضا بخاری، ایڈیشنل آئی جی پولیس چوہدری سلطان، اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی سے ڈی آئی جیز اور محکمہ داخلہ سے متعلقہ ایڈیشنل سیکریٹریز نے شرکت کی۔

اسی طرح پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید جبکہ پنجاب بھر سے کمشنرز اور آر پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بشریٰ بی بی فیض حمید کے لیے کام کررہی تھی تو اس میں شاہزیب خانزادہ کا کیا قصور؟ خواجہ آصف برس پڑے

سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنے کا کریڈٹ کسے جاتا ہے؟ شاہین آفریدی نے بتا دیا

پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے، محسن نقوی کی شاندار کامیابیوں پر قومی ٹیم اور پاکستان شاہینز کو مبارکباد

میکسیکو میں جنریشن زی کا بڑے پیمانے پر احتجاج، کرپشن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

سید عاصم منیر سے بہتر کون ہو سکتا ہے؟ فیلڈ مارشل کی نئی تقرری پر مریم نواز کا تبصرہ

ویڈیو

انتخابات میں شکست: لالو پرساد یادو کی بیٹی نے سیاست اور خاندان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

غلام علی: بلتستان کی مٹتی دھنوں کا آخری محافظ

2025 ویڈنگ سیزن: 70 کی دہائی کا ونٹیج گلیمر دوبارہ زندہ ہوگیا

کالم / تجزیہ

سارے بچے من کے اچھے

کامنی کوشل، اس دل میں لاہور کی یادوں کا باغ تھا

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں