عوام کا صبر جواب دے گیا، شہریوں نے کراچی میں بلاول ہاؤس کے قریب وی آئی پی پروٹوکول توڑ دیا

بدھ 6 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں بلاول ہاؤس کے اطراف وی آئی پی موومنٹ کے دوران کیے گئے سخت سیکیورٹی انتظامات شہریوں کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن گئے۔ طویل وقت تک ٹریفک کی بندش کے نتیجے میں مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ شہریوں کو آمد و رفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

صورتحال اس وقت کشیدہ ہوئی جب متعدد شہریوں نے ٹریفک کی مسلسل بندش پر برہمی کا اظہار کیا۔ اس دوران بعض افراد نے پولیس کی جانب سے لگائے گئے حفاظتی حصار اور رکاوٹوں کو ہٹا کر اپنی گاڑیاں زبردستی آگے بڑھانے کی کوشش کی جس سے علاقے میں وقتی طور پر بدنظمی پیدا ہو گئی۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی اس صورتحال پر مختلف ردعمل سامنے آئے۔ کچھ صارفین نے ٹریفک کی طویل بندش اور شہریوں کو درپیش مشکلات پر تنقید کی جبکہ بعض نے سیکیورٹی انتظامات اور ٹریفک کنٹرول کے طریقہ کار پر سوالات اٹھائے۔ ایک صارف نے اس حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے اسے سیاسی صورتحال سے بھی جوڑا اور کہا کہ کراچی میں پیپلز پارٹی کے زوال کا وقت شروع ہوگیا ہے۔

صائم رضوی لکھتے ہیں کہ کراچی کے شہریوں نے بلاول چورنگی کے بلاول بھٹو زرداری کا پروٹوکول توڑ دیا۔ ابھی تو پارٹی شروع کی ہے کراچی والوں نے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب کراچی میں عوام کے ٹیکس پر بنا راستہ کسی وی آئی پی کے  پروٹوکول کے لیے نہیں روکا جائے گا ورنہ اس ہی طرح توڑ دیا جائے گا۔

کاشف علی نے کہا کہ سیکیورٹی کے نام پر ناکہ بندی کلچر ختم ہونا چاہیے۔ عوام عزت اور احترام کے مستحق ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘